پاکستانعوام

تنخواہ دار طبقے پر 570 ارب روپے ٹیکس کا منصوبہ

اپنی تنخواہوں اور مراعات میں کئی سو فیصد اضافے اور سیلری کلاس پر کئی سو گنا ٹیکس لگانے کےبعد بھی حکومت کی جیب نہ بھر سکی جس کے بعد حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
گزشتہ سال کے وفاقی بجٹ میں سیلری کلاس پر بھاری ٹیکسز کے بعد حکومت نے اب تک ریلیف کا تو کوئی منصوبہ پیش نہ کیا تاہم ٹیکسز میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تنخواہ دار طبقے سے 570 ارب وصولی کا منصوبہ کیا؟

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے رواں مالی سال 25-2024 کیلئے سیلری کلاس سے 570 ارب روپے تک کے ٹیکسز وصول کرنے کی امید بنا رکھی ہے۔
اگر حکومت اس منصوبے پر عملدرآمد کرتی ہے تو تںخواہ پیشہ افراد کو اس گزشتہ سال کی نسبت 55 فیصد زیادہ ٹیکس دینا پڑے گا جو کہ سیلری کلاس کی کمر توڑنے کیلئے فیصلہ کن قدم ہوگا۔

مزید پڑھیں:‌حکومت نے ڈبل پنشن کے مزے ختم کر دیئے

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ٹیکس کے مد میں تنخواہ دار طبقے سے 368 ارب روپے وصول کئے جس میں سے ایک بڑا حصہ یعنی کہ 243 ارب رواں رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں حاصل کئے گئے ہیں۔
ملازمین پر یہ اضافہ بوجھ ڈالا جاتا ہے تو پچھلے سال کی نسبت یہ 300 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔ ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق آج سے 5 سال قبل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس کی وصولی کی شرح سالانہ 129 ارب روپے تھی جسے اب حکومت 570 ارب تک پہنچانے کے موڈ میں ہے۔
یہ اضافہ حکومتی بے حسی کو ظاہر کرتا ہے جو آئے روز سرکاری ملازمین کی مراعات ، تنخواہوں اور پنشن میں کمی کے فارمولے تیار کرتی رہتے ہے اورپھر اسے طبقے سے ٹیکسز کے بھاری رقم وصول کرنے کے منصوبے پر بھی عمل پیرا رہتی ہے۔

عوام پر ٹیکس،اپنی تنخواہوں اور مراعات میں‌اضافے:

ایک طرف تنخواہ داروں پر ٹیکس تو دوسری جانب اپنی عیاشیوں میں اضافہ حکومت کی دوغلی پالیسی بھی سامنے آگئی۔
اراکین پارلیمںٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد اب وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی تیاری بھی کر لی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے ککہ میڈیا اور عوامی تنقید سے بچنے کیلئے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button