
حاضر دماغی کے بغیر کھانا اب ایک وباء کی سی شکل اختیار کر چکا ہے۔ بچے بضد ہوتے ہیں کہ انہیں موبائل پر کچھ دکھایا جائے تب ہی وہ کھانا کھائیں گے۔ اسی طرح ہم خود بھی بے دماغی سے کھانا کھاتے رہتے ہیں۔
وہ پسندیدہ بریانی جس کے بارے سوچتے ہی ہماری رال ٹپکنی لگتی تھی اب جب ہمارے سامنے کھانے کیلئے موجود ہیں تو ہم ایک ہاتھ سے چمچ بریانی کا منہ بھی ڈالتے ہیں جبکہ دوسرے ہاتھ سے موبائل کی سکرولنگ کر رہے ہوتے۔
اسی طرح دوستوں یا فیملی کے ساتھ کسی دور دراز ہوٹل کے مشہور کھانے کا سن کر ہم وہاں تو پہنچ جاتے لیکن وہاں سب اپنے موبائل کے زیر اثر لقمے لئے جارہے ہوتے ہیں یا پھر سوشل میڈیا پر کھانے کی تصاویر شیئر کرنے کا کیڑا انہیں کاٹی جارہا ہوتا ہے۔
یوں تو بے دماغی سے کھانا کھانے کے کئی منفی اثرات ہوتے ہیں جنہیں حاضر دماغی سے کھانا کھا کر ختم کیا جا سکتا ہے۔
بے دماغی کے بغیر کھانا کھانے کے طبعی نقصانات:
بے دماغی سے کھانے کے طبی نقطہ نظر سے کئی نقصانات ہوتے ہیں ۔ اگر ہم حاضر دماغی کے بغیر کھانا کھائیں گے تو ہم کھانا مکمل چبائے بغیر اندر لے جائیں گے۔ اس عمل سے معدہ بھی متاثر ہو گا اور یہ کئی بیماریوں کو جنم دے گا۔
اسی طرح اگر ہم ٹی وی دیکھتے ہوئے یا موبائل پر مصروف ہو کر کھائیں گے تو ہم ضرورت سے زائد کھا جائیں گے جو پھر مسئلے کی وجہ بنے گا۔ اسی طرح بے دماغی سے کھانے سے ہم اکثر موبائل سمیت دوسری چیزیں جیسے ٹی وی کا رموٹ چھوتے رہیں گے تو ان پر موجود جراثیم ہمارے اندر جائیں گے اور یوں بیماری کی وجہ بنے گا۔
مزید پڑھیں:دیسی گھرانوں میں دماغی صحت کو لے کر بدنامی کاڈر
حاضر دماغی سے کھایا گیا کھانا اور جذبہ شکر:
جب ہم مکمل حاضر دماغی سے کھانا کھاتے ہیں تو ہمارے اندر جذبہ شکر پیدا ہوتا ہے ۔ ہم ہر نوالے کے ساتھ رب العالمین کا شکر ادا کر رہے ہوتے ہیں جس نے ہمیں لذید کھانا بخشا جبکہ اس کے برعکس ہمارے جیسے کئی لوگ دو وقت کے کھانے سے بھی محروم ہیں۔
جب ہم حاضر دماغی سے کھانا کھاتے ہیں توہمیں اپنا پسندیدہ کھانے سے زیادہ لطف آتا ہے کیونکہ اب ہم اپنے ٹیسٹ بڈز کو مکمل رسائی دے رہے ہیں اور اس کھانے کو مکمل چبا بھی رہے ہیں۔
بے دماغی میں کھانے کی بری عادت سے کیسے نکلا جائے؟
اگلی بار جب آپ کھانے کی میز پر بیٹھیں تو کچھ اصول بنائیں جنہیں گھر کا ہر بندہ عمل کرے۔ کھانے کی میز پر آنے سے قبل سب اپنے موبائل ایک جگہ جمع کردیں۔ ٹی وی کا سوئچ آف ہو۔ دورانِ کھانا گفتگو سے پرہیز کریں۔
اسی طرح اگر آپ آفس میں ہیں تو دوست احباب کے ساتھ یہ اصول طے کر لیں۔ ہوٹل میں کھانے کی صورت میں کھانے کی تصویر لینا اگر بہت ضروری ہو تو ایک فرد کے ذمے یہ کام لگا کر بقیہ افراد اپنے موبائل سائیڈ پر رکھ لیں۔
اگرچہ یہ کام آپ کو ابتدائی طور پر مشکل لگے گا۔ لیکن کچھ ہی عرصے میں آپ اس روٹین کی قائل ہو جائیں گے۔ اور جب آپ کے گھر کے افراد اور دوست بھی اس میں آپ کے ساتھ شامل ہوں گے تو آپ کا حوصلہ بڑھے گا اور آپ مکمل حاضر دماغی سے کھائیں گے۔