چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں انڈیا کی شرکت پر سوالیہ نشان

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے سخت موقف پر قائم ہے جس کے درمیان یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آیا انڈین ٹیم یا ان کے کپتان روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پڑوسی ملک آئیں گے؟ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہوگی۔
گزشتہ روز ایسی خبریں سامنے آئیں تھی جس میں انڈین میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ کپتان روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب پاکستان آ سکتے ہیںَ
بھارت، پاکستان کے ساتھ سیاسی تناؤ کی وجہ سے، 2012-13 کے بعد سے پاکستان کے ساتھ کوئی دو طرفہ کرکٹ نہیں کھیلا ہے جب مصباح الحق کی قیادت میں ایک ٹیم نے وائٹ بال سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا۔ اگرچہ 2008 کے ایشیا کپ کے بعد کسی بھی ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا، اس دوران پاکستانی ٹیمیں آئی سی سی کے مختلف مقابلوں کے لیے ہندوستان کا سفر کرتی رہی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں انڈیا کی شرکت

آٹھ ملکی چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کو شامل کرنے کے لیے، حال ہی میں آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی رضامندی سے ایک دو طرفہ ہائبرڈ ماڈل اپنایا ہے۔ دبئی میں چیمپیئنز ٹرافی کے میچ جس میں ہندوستان شامل ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی کپتان روہت شرما پاکستان آنے پر مان گئے

اسی ماڈل کے تحت گرین شرٹس مستقبل میں کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے لیے بھارت کا سفر نہیں کریں گے جس میں بھارت پاکستان کے میچز کسی نیوٹرل وینیو ر منعقد کرے گا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے پی سی بی کو متعدد سوالات بھیجے ہیں تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ آیا بی سی سی آئی یا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس حوالے سے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا۔
تاہم پی سی بی کو ایسی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی اس حقیقت کے باوجود کہ اس نے پہلے ہی آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا کہ وہ تمام حصہ لینے والے ممالک کے اسکواڈز بشمول کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور دیگر آفیشلز کے نام جمع کرائے تاکہ پاکستانیوں کو بروقت ویزے جاری کرنے میں ان کی مدد کی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں