کھیل

فخر زمان واپس آرہا ہے

فخر زمان آٹھ ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے پراعتماد ہیں جب پاکستان اگلے ماہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔فخر نے گزشتہ جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پاکستان کے پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی ہے اور اس کے بعد آٹھ سالوں میں پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ سنٹرل کنٹریکٹ سے بھی باہر ہو گئے۔
فخر نے حال ہی میں وائپرز وائسز کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ لوگ نہیں جانتے کہ میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بیمار ہو گیا تھا۔ میں اپنی طبی حالت کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں تھا، لیکن اب 100 فیصد یقین ہے کہ میں پاکستان کے لیے کھیلوں گا۔
تجربہ کار اوپننگ بلے باز فخر زمان اس وقت خبروں میں آئے جب بابر اعظم کو گزشتہ سال کے آخر میں انگلینڈ کے خلاف آخری دو ہوم ٹیسٹ میچز سے باہر کرنے سے قبل قومی کرکٹ انتظامیہ پر تنقید کی تھی۔ پی سی بی نے فخر کو بابر کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں:‌صائم ایوب بمقابلہ فخرزمان

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو بھی یہ پوسٹ ناگوار گزری تھی، جنہوں نے فخر کی فٹنس پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔نقوی نے اس وقت رپورٹرز سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ اگر سلیکشن کمیٹی ایک کھلاڑی کو نہیں کھیلا رہی ہے، تو دوسرے کھلاڑی اپنی ناراضگی ظاہر کرنے کے لیے ٹویٹ کرنا شروع کر دیں۔ نقوی نے اس وقت رپورٹرز کو مزید بتایا تھا کہ کھلاڑیوں کو اس طرح کام کرنے کی اجازت نہیں ہے، اور ہم اس کی کبھی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ (فخر) کے ساتھ اہم مسئلہ ان کا فٹنس ٹیسٹ ہے، جسے وہ کلیئر نہیں کر پائے۔
فخر کی غیر موجودگی میں، پاکستان نے پچھلے دو مہینوں کے دوران تین غیر ملکی ون ڈے سیریز جیتیں۔ نئے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کو شکست دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button