کھیل

پی ایس ایل ڈرافٹ؛ مقام اور وقت تبدیل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے اور اب یہ 13 جنوری کو لاہور کے قلعہ حضوری باغ میں ہوگا۔غیر متوقع لاجسٹک چیلنجوں کی وجہ سے ایونٹ کو پہلے اعلان کردہ مقام گوادر سے منتقل کر دیا گیا ہے۔ مارچ میں طے شدہ HBL PSL 2025 ٹرافی ٹور اب پاکستان بھر میں اپنے روٹ پر گوادر کو ایک اہم مقام کا وزٹ بھی کرے گا۔

پی ایس ایل ڈرافٹ بارے پی سی بی پریس ریلیز:

پی سی بی پریس ریلیز میں‌ڈرافٹ کے مقام اور وقت کو تبدیل کر نے بارے تفصیلات کچھ یوں شائع کی گئیں:
مقام: حضوری باغ، لاہور قلعہ
تاریخ: پیر، 13 جنوری 2025
ایونٹ کی نشریات شروع ہونے کا وقت: 1230pm PKT

مزید پڑھیں:‌پی ایس ایل 10؛ پشاورمیزبانی سے کیوں محروم

ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن کیلئے چھ فرنچائزز پیر، 13 جنوری کو لاہور کے سب سے مشہور ثقافتی ورثے میں پلیئر ڈرافٹ کی تقریب کے دوران اپنے ستاروں سے مزین اسکواڈز کو جمع کریں گی۔ایونٹ ڈرافٹنگ کیلئے ریہرسل 12 جنوری کو ہوگی۔ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے ڈیکیڈ آف ایچ پی ایس ایلDECADEOFHBLPSL# کا ہیش ٹیگ فائنل کی گیا ہے۔

ملتان سلطان کے علی خان ترین کا رد عمل:

دوسری جانب پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطان کے مالک علی خان ترین ایونٹ ڈرافٹ کے معاملے پر انتظامیہ پر برس پڑے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان سے کہا کہ پی ایس ایل کا ڈرافٹ انگلینڈ میں رکھیں وہاں اس ریجن کے باہر سب سے زیادہ ویورشپ ہوتی ہے۔ آپ وہاں ڈرافٹنگ رکھیں اور پلیئرز کو بلائیں، میڈیا کو بلائیں اور بیانیہ بلائیں۔
علی خان ترین کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مزید کہا کہ اگر آپ وہاں نہیں کرنا چاہتے تو دوبئی میں کر لیں لیکن انہوں نے ہمیں پی ایس ایل کے گروپ میں انفارم کیا کہ گوادر فائنل کر دیا گیا ہے۔ تاہم اب باقاعدہ طور پر لاہور کو پلیئر ڈرافٹ کیلئے فائنل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button