جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اپنے بلے سے میزبان ٹیم کے باؤلرز کی درگت بنانے والے صائم ایوب آجکل پاکستانی کرکٹ فینز کے حواس پر چھائے ہوئے ہیں۔ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار پرفارمنس پر مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نواز گیا۔
صائم ایوب نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین اننگز میں 235 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے 109، 25 اور 101 رنز کی بالترتیب اننگز کھیل کر تین ون ڈے میں یہ ریکارڈ حاصل کیا۔
اب صائم ایوب کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک اور مایہ ناز لیف ہینڈ اوپنر بیٹمسن سے موازانہ کیا جارہا ہے اور یہ کوئی اور نہیں فخز زمان ہیں۔
فخرزمان کے جنوبی افریقہ کے خلاف 2021 میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی کارکردگی کا صائم ایوب کی اب کی سیریز سے موازنہ کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف 2021 میں کھیلی گئی سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ لے اڑے تھے جس میں انہوں نے تین میچز کی سیریز میں 302 رنز بنائے تھے جس میں دو سنچریاں بھی شامل تھیں۔
مزید پڑھیں:محمد عرفان کی ریٹائرمنٹ؛ ہم اپنے ہیروز کو اتنی جلدی زیرو کیوںبنا دیتے؟
اگرچہ جنوبی افریقہ کے خلاف 2021 کی اس سیریز کے پہلے میچ میں فخر زمان نے صرف 8 رنز بنائے تاہم دوسرے میچ میں انہوں نے 193 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تیسری میچ میں بھی فخز زمان نے 101 رنز بنائے۔
یوں سکور کے حساب سے دیکھا جائے تو فخر زمان نے صائم ایوب سے کئی زیادہ رنز بنائے۔فخرزمان کا صائم سے یہ تقابلی جائزہ صرف مقابلے کی اچھی سینس بنانے کیلئے کیا جارہا ہے جس کا مقصد قومی ٹیم کے نئے اور پرانے ٹیلنٹ کا اعتراف ہے۔
صارفین اس تقابلی جائزہ کے بعد مطالبہ کرتے نظر آرہے ہیں کہ اگر صائم ایوب اور فخززمان پر مشتمل پاکستان کو اوپننگ سہولت میسر آ جائے تو یہ بہت شاندار لمحہ ہوگا اور یہ کسی بھی مخالف ٹیم کے باؤلرز کیلئے خوفناک تجربہ ہوگا۔