اسلام آباد ہائیکورٹ کے کس جج نے ایک ماہ میں کتنے کیسز نمٹائے، رپورٹ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ نومبر 2024 میں صرف 691 مقدمات نمٹائے ہیں۔
چیف جسٹس اسلام اباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے نومبر کے مہینے میں 114 کیسز نمٹائے۔
131 کیسز نمٹانے کے ساتھ جسٹس محسن اختر کیانی اسلام اباد ہائی کورٹ کے سب سے زیادہ کیسز نمٹانے والے جج بن گئے۔ اسی طرح اسلام اباد ہائی کورٹ کے سینیئر جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نومبر کے مہینے میں 69 کیسز نمٹائے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 78 کیسز کے فیصلے کیے جبکہ اسی دوران جسٹس طارق محمود جہانگیری سے اسلام اباد کے تینوں حلقوں کے ٹریبیونل جج کی ذمہ داری بھی واپس لے لی گئی
جسٹس بابر ستار نے 67 کیسز جسٹس ارباب محمد طاہر نے 103 کیسز جسٹس سمن رفعت امتیاز نے 76 کیسز جبکہ جسٹس سردار اسحاق خان نے سب سے کم 53 کیسز نمٹائے۔
دوسری جانب اسلام اباد ہائی کورٹ میں موسم میں سرما کی تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے چیف جسٹس اسلام اباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے 24 دسمبر سے اٹھ جنوری تک موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل حکام کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے احکامات ماننے سے انکار
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سے اسے عمران خان ک کیس کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ گزشتہ رات محفوظ کیا گیا تھا جسے سنانے کیلئے عدالت نے 23 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ 24 دسمبر سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چھٹیاں شروع ہو جائیں گی۔
صحافی شاکر محمود اعوان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس جسے 190 ملین پاونڈ کا نام دیا گیا آج فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے جو 23 دسمبر کو سنایا جائے گا، چیف جسٹس عامر فاروق نے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جو کہ 24 دسمبر سے 8 جنوری تک ہوں گی۔۔لگتا ہے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ عمران خان کے کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا اور پھر 8 جنوری تک عمران خان اپیل بھی ناں کر سکیں اور اس دوران ان کو مذاکرات کےلیے منایا جائے۔۔