جسٹس یحییٰ آفریدی

اڈیالہ جیل حکام کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے احکامات ماننے سے انکار

صحافی عدیل سرفراز کے مطابق اڈیالہ جیل حکام کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے احکامات ماننے سے انکار۔ حکام نے جیل ریفارمز کمیٹی کو عمران خان کی بیرک وزٹ کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔ معاملہ پر جیل اصلاحات کمیٹی کی رکن خدیجہ شاہ نے چیف جسٹس کے نام خط لکھ ڈالا۔
اپنے خط میں‌خدیجہ شاہ نے لکھا کہ جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل راولپنڈی کے دورہ کیا ۔ اڈیالہ کا شمار ان جیلوں میں ہوتا ہے جہاں گزشتہ دو سالوں میں بہت سے سیاسی قیدی رکھے گئے ہیں جن میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان بھی شامل ہیں ۔ کیونکہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں لہذا ان کی رائے جاننا ضروری تھا ۔
خدیجہ شاہ نے لکھا کہ جیل انتظامیہ سے ہم نے سابق وزیر اعظم کی بیرک میں جانے کی درخواست کی تو رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا ۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات سے درخواست کے باوجود ہمیں ملاقات کیلئے رسائی تک نہیں دی گئی ۔
خدیجہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ رخواست ہے کہ قیدیوں کی اصلاحاتی ذیلی کمیٹی کیلئے ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے دورے کے احکامات دیئے جائیں ۔کمیٹی کو عمران خان تک رسائی دی جانے کے احکامات دیئے جائیں ۔سابق وزیراعظم کی رائے جانے بغیر جیل اصلاحاتی کمیٹی سپریم کورٹ کو اپنی رائے نہیں دے سکتی۔

مزید پڑھیں:‌سول نافرمانی کیوں ضروری ، عمران خان نے سات وجوہات گنوا دیں

یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے عہدے سنبھالنے کے بعد جیل ریفارمز کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے ذمے پنجاب کی جیلوں کا وزٹ کر کے رپورٹ تیار کرنا تھی۔ اس کمیٹی میں پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ بھی شامل تھیں۔ تاہم جیل ریفارمز کمیٹی کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بیرک جانے کی اجازت نہ ملے جس پر خدیجہ شاہ نے اب چیف جسٹس کو خط لکھ ڈالا۔
اس کے علاوہ گزشتہ روز عمران خان نے اپوزیشن لیڈران سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈران کو جیل میں ملاقات کے لئے ویلکم کرتا ہوں۔ پر مجھے اس حکومت سے امید نہیں ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈران کو مجھ سے ملاقات کی اجازت دیں گے۔ کیونکہ انہوں نے میری پارٹی کے لوگوں سے بھی تین مہینے سے میری ملاقات نہیں کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں