پاک بمقابلہ جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی: ٹیم میں کون شامل، میچ کب ہوگا؟

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی ، ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کےسلسلے کا آغاز آج پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ہو گا جو کہ ڈربن کے کنگز میڈ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں 3 ٹی ٹونٹی، 3 ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔
پہلے میچ کیلئے ممکنہ ٹیم کی بات کر لی جائے تو صائم ایوب اور بابر اعظم اوپننگ ، محمد رضوان، عرفان خان، عثمان خان ، سلمان علی آغا، مڈل آرڈر سنبھالیں گے۔ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، اور عباس آفریدی فاسٹ باؤلنگ جبکہ ابرار احمد اور سفیان مقیم بطور سپنرز اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔
زمبابوے کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے سفیان مقیم ساؤتھ افریقہ کو سرپرائز دے سکتے ہیں۔
اگر دونوں ٹیموں کے آپس کے مقابلوں کی بات کر لی جائے تو اب تک دونوں سائیڈز 11 ٹی ٹونٹی میچز میں آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں 6 مچز میں پاکستان نے فتح حاصل کی جبکہ بقیہ پانچ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:سفیان مقیم نے عمر گل کا 15 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

ان میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بابر اعظم ہیں جنہوں نے 7 میچز میں 361 رنز بنائے جن میں سے ایک سنچری بھی شامل ہے جو انہوں نے سنچورین میں کھیلتے ہوئے 122 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل جب جنوبی افریقہ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کیا گیا تو بابر اعظم کو موقع فراہم کیا گیا لیکن حیران کن طور پر فخر زمان کو اس سیریز میں بھی سلیکٹ نہیں کیا جس کے بعد ان کے مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں‌محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں