پاکستانسیاست

ابھی میرے پاس عمران خان کو رہا کرنے کی پاور نہیں، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس عمران خان کو رہا کرنے کی پاور نہیں ہے۔ وہ میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔یہاں ایک صحافی نے جب ان سے کہا کہ عمران خان کا نیا مطالبہ آیا ہے کہ مجھے رہا کردیں احتجاج ختم کردیں گے۔
جواب میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں نے رہا کرنے ہے تو مجھے میری پاس ابھی یہ پاور نہیں آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کئی مقدمات زیر التواء ہیں جن کا فیصلہ ہم نے نہیں عدالتوں نے کرنا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی باتوں کو رد کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے وفاقی وزیر داخلہ سے سوال کیا کہ عمران خان نے جمعرات کی آخری ڈیڈلائن دی تھی تو اب آگے بھی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
اس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ ہم مذاکرات کر کب رہے ہیں۔ ڈیڈ لائن اس کی ہو گی جب ہم مذاکرات شروع کریں گے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر اس بات کے حد میں ہوں گے مذاکرات ہونے چاہیں۔ لیکن یہ کوئی صورت نہیں ہے کہ دھمکیاں دیں اور پھر کہیں کے مذاکرات کرنے ہیں۔

مزید پڑھیں:توشہ خانہ ٹو کیس : ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم جاری

دوسری جانب صحافیوں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے مذاکرات کا سنہری موقع گنوا دیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات چلتے رہتے ہیں مگر یہ پتہ چل گیا کہ یہ سیریس نہیں تھے،یہ صرف احتجاج ملتوی کرانا چاہتے تھے،ہائی کورٹ نے کل ضمانت منظور کی حکومت کے پاس سنہری موقع تھاکہ مجھے رہا کر دیتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ واضح ہو گیا کہ حکومت مجھے انگیج کر کے معاملے کو طول دینا چاہتی ہے،یہ بھی واضح ہو گیا کہ اصل طاقت جس کے پاس ہے اسی نے یہ سب کیا،یہ سب کچھ یہ بتانے کے لیے کیا گیا کہ وہ جو چاہیں کریں وہ قانون سے بالاتر ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت کی نیت کا پتہ چل چُکا ہے،احتجاج بھی ہوگا مذاکرات بھی چلتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button