پاکستانجرم و سزا

توشہ خانہ ٹو کیس : ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تاہم عمران خان ابھی رہا نہیں ہو پائیں گے کیونکہ ابھی ایک اور رکاوٹ باقی ہے۔
صحافی احمد وڑائچ نے لکھا کہ عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ کا رہا کرنے کا حکم۔ عمران خان لاہور 9 مئی کے کیسز میں جوڈیشل ہونے پر رہا نہیں ہو سکیں گے، اس وقت عمران خان کی تمام کیسز میں ضمانت منظور ہے، کسی کیس میں سزا نہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ میری رائے کے مطابق یہ سارا کیس تخمینہ لگانے والے پرائیوٹ شخص کی شہادت پر ہے۔شہادت کا معاملہ پراسیکیوٹنگ ایجنسی کو ثابت کرنا ہوتا ہے۔میں عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر رہا ہوں۔
اس سےقبل دوران سماعت عدالت میں دلچسپ ریمارکس سننے کو ملے ۔ایک موقع پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ جن تین کسٹمز افسران نے قیمت غلط لگائی اُن سے متعلق کیا کارروائی ہوئی؟

مزید پڑھیں:‌اڈیالہ اپڈیٹس؛ احتجاج نہیں مذاکرات

جواب میں‌ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ کسٹمز افسران سے کوتاہی ہوئی لیکن وہ کرمنل مس کنڈکٹ نہیں تھا، نیب کی جانب سے اُن افسران کے خلاف کوئی محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش نہیں کی گئی۔ جس پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ چلیں کہہ دیتے ہیں کہ وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔ اس پر عدالت میں‌قہقہے بلند ہو گئے ۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ اس کیس میں مزید انکوائری پر عمران خان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے سب سے اچھی بات یہ ہی کہ اس وقت سرکار کے پاس یہ آخری کیس تھا۔ اس سے قبل جتنی پراسیکیوشن ہیں وہ ایک ایک کر کے سب دم توڑتی گئی ہیں اور زمین بوس ہو گئی ہیں۔
سلمان صفدر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پر میرے علم کے مطابق اب کوئی ایسا مقدمہ باقی نہیں جس میں اُن کی ضمانت یا بریت نہ ہو چکی ہو اس لیے امید ہے کہ عمران خان جلد باہر آ جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button