اہم خبریںپاکستان

اغواء اور تشدد کے بعد بازیاب ہونے والے انتظار پنجوتھا اب کس حالت میں

عمران خان کے وکیل فوکل پرسن انتظار حسین پنجوتھا تین ہفتے اغواء رہنے کے بعد بالآخر ایک پراسرار طریقے سے بازیاب ہوئے تھے۔ ان کی گمشدگی اور پھر دوبارہ منظر عام پر آنے کی کہانی میں کئی سوالات پیدا ہوتے ہیں لیکن فی الوقت ان کے چاہینے والے انکی خیر نیک مطلوب چاہتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ آج عمران خان کے وکیل فوکل پرسن انتظار پنجوتھا نے آج اپنے ایکس اکاؤنٹ سے اپنی صحت پر مطلع کیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ ، آپ سب کی دعاؤوں کی بدولت صحت بحال ہو رہی ہے لیکن مکمل صحت یابی کے لیے کچھ اور دن لگیں گے،اللہ نے کرم کیا تو جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لو نگا۔
انتظار پنجوتھا نے مزید کہا کہ میں صحافی برادری کے تمام دوستوں، اینکر پرسنز،یوٹیوبرز،وکلا برادری،سوشل میڈیا کی تمام ٹیمز، تحریک انصاف کے تمام ساتھیوں بلخصوص سوشل میڈیا اور پوری قوم کی جانب سے میری بازیابی کی دعائیں اور صحت کے حوالے سے نیک خواہشات و یکجہتی کے اظہار پر اپنے اور خاندان کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں، میری دعا ہے کہ بانی چئیرمین تحریک انصاف جناب عمران خان جیل سے جلدرہاہوکردوبارہ ملک کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں اور تحریک انصاف ہر سیاسی محاذ پر فتح حاصل کرے۔ پاکستان زندہ باد۔

مزید پڑھیں:انتظار حسین پنجوتھہ بازیابی کہانی میں 5 بڑے بلنڈرز

یاد رہے کہ انتظار پنجوتھا گرفتاری کے بعد ایک پراسرار مقابلہ میں بازیاب ہوئے تھے۔ ان کی کچھ ویڈیوز بھی پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تھیں جبکہ ایک پریس ریلیز بھی سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تھانہ صدر حسن ابدال کے ایریا میں ناکہ بندی پوائنٹ پر مشکوک گاڑی کو روکا گیا۔ گاڑی میں اغواء کار گینگ ایک شخص کو اغواء کر کے لے جا رہے تھے۔ گاڑی رکتے ہی گاڑی میں سوار اغواء کاروں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے حکمت عملی سے خود کو بچاتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔ اغواء کار گینگ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مغوی اور گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مغوی کو بخیریت پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ مغوی کی شناخت انتظار پنجوتھہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے علاقہ بھر میں ناکہ بندی کروا کر نامعلوم اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کا اغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button