ٹک ٹاک نے حال ہی میں اپنے صارفین کے لیے ’شیئر ٹو ٹک ٹاک‘ نامی نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جو کہ خاص طور پر موسیقی کے شائقین صارفین کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین ایپل میوزک اور اسپاٹی فائے جیسے میوزک پلیٹ فارمز سے براہ راست اپنے پسندیدہ گانے ٹک ٹاک پر باآسانی شیئر کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو موسیقی کے شائقین ہیں اور اپنے پسندیدہ گانے اپنی فیملی یا دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ،اس فیچر کے ذریعے صارفین نہ صرف گانے بلکہ پلے لسٹس اور پورے ایلبمز کو بھی شیئر کرسکتے ہیں۔ اس فیچر کے تحت جب صارف کوئی بھی گانا کسی کو شیئر کرے گا تو اس کے ساتھ ایک تصویر بھی شامل کرنی ہوگی، جو کہ اس گانے کی پوسٹ کے ساتھ ظاہر ہوگی۔جس سے موسیقی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوجائے گا.
مزید پڑھیں:نوجوانوں کے لیےانسٹاگرام کا نیا فیچر
صرف یہی نہیں ’شیئر ٹو ٹک ٹاک ‘ نامی فیچر کی مدد سے صارفین اپنے پسندیدہ گانے بلکہ پورے ایلبم یا پلے لسٹس کو بھی ٹک ٹاک پر شیئر کرسکتے ہیں۔ اس فیچر کے تحت، ایپل میوزک اور اسپاٹی فائے کی لائبریری سے گانے شیئر کرنا آسان ہوگیا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے فیڈ اور اسٹوریز میں گانے اپلوڈ کرسکتے ہیں، اور یہاں تک کہ ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) میں بھی گانے بھیج سکتے ہیں۔
یہ بات واضح رہے کہ یہ فیچر 7 نومبر کو لانچ کیا گیا ہے، تاہم یہ فیچر ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے ۔ ٹک ٹاک کے مطابق، یہ فیچر کچھ عرصے میں تمام صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا، تاکہ ہر ایک میوزک کے اس نئے تجربے سے لطف اندوز ہو سکے۔