پاکستانسیاست

پی ٹی آئی ایک دن میں قومی اسمبلی کی چار قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی لے اڑی

پاکستان تحریک انصاف ایک ہی دن میں قومی اسمبلی کی چار قائمہ کمیٹیوں کی صدارت لے اڑی۔ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق، مذہبی امور، کشمیر افیئرز اور اوورسیز پاکسانی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کو مل گئی۔
نینشل اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے ایکس اکاؤنٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے کمیٹی کا اجلاس۔ اجلاس میں صاحبزادہ حامد رضا کو قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔
ممبر قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق محترمہ سیدہ نوشین افتخار نے صاحبزادہ حامد رضا کا قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کے طور پر نام تجویز کیا جبکہ زرتاج گل، نوید عامر جیوا سمیت دیگر ممبران نے انکے نام کی تائید کی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مزہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے کمیٹی کا اجلاس۔ اجلاس میں ملک عامر ڈوگر کو قائمہ کمیٹی برائے مزہبی امور کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔
ممبر قائمہ کمیٹی چوہدری ارمغان سبحانی نے ملک عامر ڈوگر کا قائمہ کمیٹی برائے مزہبی امور کے چیئرمین کے طور پر نام تجویز کیا جبکہ محترمہ شگفتہ جمانی اور فضل محمد خان سمیت دیگر ممبران نے انکے نام کی تائید کی۔

مزید پڑھیں:عمران خان کے خلاف وہ حربے جو ناکام ہوئے

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر افیئرز کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے کمیٹی کا اجلاس۔ اجلاس میں حاجی امتیاز احمد چوہدری کو قائمہ کمیٹی برائے کشمیر افیئرز کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔
ممبر قائمہ کمیٹی برائے کشمیر افیئرز محمد جنید انور چوہدری نے حاجی امتیاز احمد چوہدری کا قائمہ کمیٹی برائے کشمیر افیئرز کے چیئرمین کے طور پر نام تجویز کیا جبکہ فتح اللہ خان، نوید عامر جیوا سمیت دیگر ممبران نے انکے نام کی تائید کی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی اور افرادی قوت کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے کمیٹی کا اجلاس۔ اجلاس میں جنید اکبر کو قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی اور افرادی قوت کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔
ممبر قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی اور افرادی قوت جنید انور چوہدری نے جنید اکبر کا قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی اور افرادی قوت کے چیئرمین کے طور پر نام تجویز کیا جبکہ فتح اللہ خان اور دیگر ممبران نے انکے نام کی تائید کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button