پاکستان

قاضی فائز عیسیٰ کا ایک اور فیصلہ ریورس

سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا ایک اور فیصلہ ریورس ہو گیا۔ نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تنازعات کے حل کی کمیٹی کی ازسر نو تشکیل کر دی۔جسٹس منصور علی شاہ کو تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا. کمیٹی تین ججز پر مشتمل ہے جس میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد وحید بھی شامل ہوں گے۔
صحافی عدیل سرفراز کے مطابق جنابِ قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کو کمیٹی چیرمین کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ہونے والی فل کورٹ میٹنگ میں پاکستان نہ ہونے کی وجہ سے جسٹس منصور علی شاہ نے آن لائن شرکت کی اور اس میٹنگ کے شائع ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جسٹس منصور علی شاہ کا کیس منیجمنٹ پلان سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد قانونی اور صحافتی حلقوں میں ایسی رائے پائی جا رہی ہے کہ سپریم کورٹ میں اب جسٹس منصور علی شاہ کا فیصلہ چلے گا۔

مزید پڑھیں:‌سپریم کورٹ آف پاکستان کے 4 ججز کی نوکریاں خطرے میں

یاد ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا یہ پہلا فیصلہ نہیں جو ریورس ہوا ہے۔ اس سے قبل عہدہ سنبھالتے ہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی از سر نو تشکیل کی تھی جس کے بعد جسٹس منیب اختر کو کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا جنہیں قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں نہ صرف کمیٹی سے نکالا گیا، بلکہ قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے متعلق کئی نکات پر مشتمل چارج شیٹ تک جاری کر دی تھی۔
حکومت بھی اس سارے معاملے میں خاموش تماشائی نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے جس کو ممکنہ طور پر جمعہ کے روز پارلیمنٹ سے منظور کرایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button