
سینیٹر فیصل واڈا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ میں آج کی سب سے بڑی خبر آپ کو دینے جا رہا ہوں اور وہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی میں پلان کے تحت تگڑا فاروڈ بلاک بن گیا ہے جسے ایک زیرک سیاستدان لیڈ کریں گے۔فیصل واڈا کا کہنا ہے کہ میں نے آپکو بتایا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بھی بنے گی۔
صحافیوں نے جب ان سے سوال کیا کہ لیڈ کرنے والے کون ہوں گے اور سینیٹر ہوں گے یا ایم این اے تو فیصل واڈا نے نام بتانے یا سینیٹر اورایم این اے کی بحث میں پڑنے کی بجائے اپنا جملہ دہرایا کے زیرک سیاستدان ہوںگے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس ساری گفتگو کے دوران فیصل واڈا زیرک سیاستدان کی بجائے، زیرچ سیاستدان کہتے رہے۔
آئینی ترامیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل کا کہنا تھا کہ آج ہم سب کیک کھائیں گے اور باقی دھول کھائیں گے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے 11 اراکین اسمبلی غائب، کون کون شامل؟
ان سے نمبر گیم کے حوالے سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے نمبر 224 ہوں گے یا اس سے بڑھیں گے تو جواباً فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ اس سے بڑھیں گے۔
پی ٹی آئی کے فاروڈ بلاک کے ممبران کی تعداد بتانے سے بھی گریز کرتے ہوئےسینیٹر فیصل کا کہنا تھا کہ یہ تگڑا بلاک ہوگا۔
پی ٹی آئی کے اندر سے فاروڈ بلاک کی خبریں سامنے آنے پر تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ جب بھی فارورڈ بلاک بنا اُس کا عبرت ناک انجام ہوا،پرویز خٹک اور جہانگر ترین کی شکل میں اس کا انجام سب کے سامنے ہے۔
یاد رہے کہ سینیٹ میں اس وقت آئینی ترامیم پیش کر دی گئیں ہیں اور اس پر بجث جاری ہے۔