اہم خبریں

اس کے آکسفورڈ چانسلر بننے میں پاکستان کی عزت تھی

آکسفورڈ چانسلر کے الیکشن کے لئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں۔ عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے آکسفورڈ چانسلر کے انتخاب سے عمران خان کا نام خارج کر دیا ہے۔ میرے وکلاء نے یونیورسٹی کو خط لکھا ہے اور ان سے اس کی وجوہات پوچھی ہیں۔
ہم نے عمران خان کی درخواست سے پہلے کئی وکلاء اور بیرسٹرز کی رائے لی تھی۔ یہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے ایک نقصان ہے جو خود کو ایک عالمی رجحان ساز ادارہ کے طور پر پیش کرتی ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان سے معذرت خواہ ہوں جنہوں نے عالمی سطح پر حمایت کی۔ میں دنیا بھر کے پاکستانیوں سے معذرت چاہتا ہوں کہ میں اس کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

مزید پڑھیں: کچھ ہونے کی صورت میں عمران خان کی وصیت سامنے آگئی

مجھے معلوم ہے کہ میری قوم اور بہت سے دوسرے لوگ عمران خان کو آکسفورڈ کے نئے چانسلر کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے۔ عمران خان کی جانب سے، میں تمام امیدواروں کے لیے آئندہ انتخابات میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
اکسفورڈ یونیورسٹی عمران خان کو لسٹ سے نکالنے کی وجوہات پیش کرے یا نہ کرے لیکن پاکستانیوں کے دل سے یہ افسوس نہیں جائے گا کہ عالمی سطح پر پاکستان کو اس نمائندگی سے روکنے کیلئے اپنے ہی پیش پیش تھے۔
اگر عمران خان آکسفورڈ کے چانسلر بن جاتے تو یہ پاکستان کیلئے ایک عزت کا مقام تھا۔لیکن حکومت نے ملکی سطح پر اور بین الاقوامی سطح پر بھی بھرپور لابنگ کی۔
اب اس خبر کے آنے کے بعد کے عمران خان آکسفورڈ کے چانسلر کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں، انہی مخالفین کی جانب سے خوشی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔ یہ کس قدر افسوسناک ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے کیلئے محنت کی ضرورت ہے، وہاں ہم نے خود ایک موقع گنوادیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button