پاکستانسیاست

زرتاج گل ؛ ننگا سر، ننگے پاؤں ، گھسیٹ کر گرفتار

ننگا سر، ننگے پاؤں اور گھیسٹ گرفتار۔ ایسی خبریں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل سے متعلق زیر گردش ہیں جن میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہیں اس افسوسناک طریقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک شخص جو زرتاج گل کو میڈم کہہ کر مخاطب کر رہا ہے کہتا ہے کہ پارٹی کی ہدایات کے مطابق احتجاجی سرگرمی میں شرکت کی بجائے اپنے ڈی جی خان کے گھر پر تھیں جب پنجاب کی پولیس چادر چاردیواری کا کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور مرد پولیس اہلکاروں نے انہیں گھسیٹ کر گرفتار کیا۔
زرتاج گل کی ایک تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ممکنہ طور پر تھانے میں ہیں۔ اس تصویر میں ان کا ننگا سر، اور ننگے پاؤں دیکھے جا سکتے ہیں۔
سینیٹر عون عباس بپی نے بھی زرتاج گل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کی تمام حدیں پار کر دی گئیں۔ محترمہ زرتاج گل وزیر جو کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی پارلیمانی لیڈر ہیں انکو ننگے سر ، ننگے پاؤں گھسیٹ کر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج، پولیس کا صحافیوں پر ہاتھ صاف

صحافی بشیر چوہدری نے لکھا کہ زرتاج گل کو ان کے گھر سے جب اٹھایا گیا تو انھیں دوپٹہ اور چپل تک نہیں پہننے دی گئی۔ منتخب رکن قومی اسمبلی، پارلیمانی لیڈر اور خاتون سیاسی رہنما کے ساتھ یہ سلوک خاتون وزیراعلی کے صوبے کی پولیس نے کیا ہے۔ مریم نواز کو خود اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
دوسری جانب عمران خان کی گرفتار بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے وکیل رہنما خالد یوسف چوہدری کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس اور دکھ سے سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ ابھی تک عمران خان کی ہمشیرائیں حلیمہ خان اور ڈاکٹر عظمی خان کے حوالے سے کوئی خبر نہیں مل سکی۔ انھیں رات کو وومن تھانے میں رکھا گیا تھا مگر دن کو وہاں سے منتقل کر دیا گیا ہے۔ عدالتی حکم پہ بیلف کو ہمراہ لے کہ تھانہ وومن پہنچے مگر وہاں سے شفٹ کیا جا چکا تھا۔ یہ جبری گمشدگی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button