
پاکستان تحریک انصاف کے پے در پے جلسوں اور احتجاجی ریلیوں سے پریشان حکومت کو اب جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی دھرنوں کا سامنا ہو گا۔جماعت اسلامی نے آج یعنی کہ اتوار کے روز راولپنڈی معاہدے کی خلاف ورزی پر ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس اور مہنگے آئی پی پیز معاہدوں پر احتجاج اور دھرنا دیا ۔یہ دھرنا دو ہفتے تک جاری رہا جس کے بعد وفاقی حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جسے راولپنڈی معاہدے کا نام دیا گیا۔
حافط نعیم کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں دوبارہ دھرنے کی دھمکی دی گئی تھی اور اب مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد معاہدے پر عمل درامد نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی کال دے دی گئی ہے ۔
جماعت آج کراچی اسلام اباد ،لاہور کوئٹہ، گجرات ، لاڑکانہ، نوشکی ، چمن گوادر وغیرہ کی شاہراؤں پر احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دے گی۔ حافظ نعیم الرحمن کراچی کے دھرنے کی قیادت کریں گے۔
مزید پڑھیں: اسمبلی کے بعد اب پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ لاجز میںبھی غیر محفوظ
دوسری جانب جماعت اسلامی نے اسرائیلی بمباری سے جاں بحق ہونے والے حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا بھی اعلان کیا۔
اس حوالے سے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ اتوار کو ملک بھر میں مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے خلاف شاہراؤں پر احتجاجی دھرنے ہوں گے اور شہید حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔
دنیا بھر کے عوام اسرائیل کی ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف اواز بلند کریں اور ربنان اور فلسطین کے مزاحمتی طاقتوں سے یکجہتی کا اظہار کریں ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جانب سے راولپنڈی میں احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا اور آج جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔