کھیل

انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ، قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ دونوں‌ٹیموں‌کے درمیان یہ میچ7 سے 11 اکتوبر تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان کے بعد اور ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی سفارش پر، منتخب کھلاڑیوں کو سیریز سے پہلے آرام دینے کے لیے چیمپیئنز ون ڈے کپ پلے آف سے واپس بلا لیا گیا ہے۔ اسکواڈ پیر، 30 ستمبر کو ملتان میں جمع ہوگا، جبکہ تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔
اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ، محمد حریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، اور شاہین شاہ آفریدی۔
لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی، جنہوں نے 15 ٹیسٹ میچوں میں 47 وکٹیں حاصل کی ہیں، زخمی فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:‌پاکستان انگلینڈ سیریز اب کراچی میں نہیں ہو گی

کامران غلام اور محمد علی، جو بنگلہ دیش کے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے، سلیکٹرز کی منصوبہ بندی میں شامل ہیں۔ تاہم، انتخابی پالیسی کے تحت مستقل مزاجی اور تسلسل پر زور دیا گیا ہے، اور یہ سمجھا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے لیے 15 کھلاڑی کافی ہیں، لہذا انہیں چیمپیئنز ون ڈے کپ اورپریذیڈنٹ کپ میں شرکت جاری رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے تاکہ وہ 3 اکتوبر سے شروع ہونے والے ان مقابلوں میں کھیل کے ذریعے اپنی فارم برقرار رکھ سکیں۔
ریڈ بال ہیڈ کوچ، جیسن گلیسپی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مصروف قومی اور بین الاقوامی کرکٹ شیڈول کی وجہ سے، ہمارے کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے کچھ آرام دینے کا فیصلہ منطقی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کا بے حد انتظار کر رہے ہیں اور ہمیں بے تابی سے اس کے شروع ہونے کا انتظار ہے۔ ہم اپنے سپورٹرز کے سامنے اچھا کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button