
دن رات محنت کے باوجود بھی نمبرگیم پوری نہ کرسکنے والی حکومت نے بالاآخر ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں جو کہ پی ٹی آئی مولانا کی بڑی جیت جب کی حکومت کیلئے بڑی حزیمت ہے۔
ن لیگ کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ اس سیشن میں آئینی ترمیم پیش نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا جائے گا۔
تاہم عرفان صدیقی نے نمبر گیم پوری نہ ہونے کی بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت اگلے سیشن میں ممکنہ طور پر یہ ترامیم پیش کر سکتی ہے۔مارے نمبرز پورے ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت اگلے سیشن میں ممکنہ طور پر یہ ترامیم پیش کر سکتی ہے۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ سے آئینی ترمیم منظور نہ ہوسکنے کی ایک وجہ مسودے کا سامنے نہ آنا بھی ہے۔ اپوزیشن اراکین تو کیا، حکومت کے پاس بھی آئینی ترمیم کا مسودہ نہ تھا۔
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بھی آنے والے حکومتی وفد سے بارہا مسودے کی مانگ کی جاتی رہی اور اب غیر حتمی سا ایک ڈرافٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں ممکنہ طور پر حکومت آنے والے دنوں میں ترمیم کر سکتی ہے۔
سینیٹ کا اجلاس تو غیر معینہ مدت کیلئے مؤخر کر دیا گیا لیکن قومی اسمبلی میں دو دن کے ہنگامے کے بعد بحث جاری ہے۔ آج ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی رہنما نوید قمر کا بھی کہنا تھا کہ جو میڈیا پر ڈرافٹ گردش کر رہا ہے وہ حتمی نہیں ہے اس میں کئی شقوں پر ہمیں بھی اعتراض ہے۔ یوںابھی عارضی طور پر پی ٹی آئی اور مولانا کو کامیابی حاصل ہوئی ہے.
دوسری جانب حامد خان نے 19 ستمبر سے وکلاء تحریک چلانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کو پیش ہونے سے پہلے ہی مسترد کرتے ہیں اور جس طرح مشرف کے خلاف تحریک چلائی اب بھی چلائیں گے۔