پاکستانسیاست

علی امین گنڈا پور نے اعتماد کا ووٹ لے لیا

گورنر راج اور عدم اعتماد کی دھمکیوں میں گھرے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔تاہم علی امین نے یہ ووٹ اپوزیشن کی کسی قرارداد کے نتیجے میں حاصل نہیں کیا۔ یہ ووٹ ان کیلئے صوبائی اسمبلی کے ممبر مینا خان آفریدی نے حاصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور کے مبینہ گمشدگی کے بعد سے گزشتہ تین دنوں سے اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں اراکین اسمبلی کھل کر اپنے ساتھ بیتے گئے واقعات سنا رہے ہیں۔
تاہم علی امین گنڈا پور سے اپوزیشن کی جانب سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا تھا اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی باتیں بھی زبان زد عام ہیں۔
آج اسمبلی کے اجلاس کے دوران مینا خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے تھا کہ اپوزیشن قانونی طریقے سے آکر مطالبہ کرتی کہ وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں۔ لیکن کیوں کہ انہوں نے اس سنجیدگی نہیں دکھائی تو میں ان آفیشلی اسمبلی کے فلور سے ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ کیا اس اسمبلی کو اپنے وزیر اعلیٰ پر اعتماد ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں:‌خیبرپختونخوا میں گورنر راج پر کتنے فیصد کام مکمل ہو چکا

اس کے بعد مینا خان آفریدی نے گزارش کی کہ جو لوگ علی امین گنڈا پورکے ساتھ کھڑے ہیں اور ان پر اعتماد کرتے ہیں وہ کھڑے ہوجائیں جس کے بعد تمام اراکین پی ٹی آئی کھڑے ہوگئے۔
اس پر مینا خان آفریدی نے کہا کہ جناب سپیکر یہ نوٹ کریں کہ یہ لوگ علی امین گنڈا پور کے پشت پر کھڑے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ کسی کا بیانیہ ، یا کوئی بوٹ پالش کرنا چاہتا ہے یا کوئی گورنر راج کے پیچھے جانا چاہتا ہے یا کسی طرح سے پوائنٹ سکورنگ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے اپوزیشن کو چیلنج دیا کہ اگر ابھی بھی شک ہے تو آئین کے آرٹیکل 18 سی کے تحت آئیں آپکو پھر اعتماد کا ووٹ لے کر دکھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button