
چیف منسٹر آف پنجاب مریم نواز نے اپنے وعدہ پورا کر دکھایا، سکول کے بچوں کیلئے سکول دودھ پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈیرہ غازی خان میں سکول نیوٹریشن پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ، جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کیا۔
مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سکول کے آغاز سے لے کر 5 ویں کلاس کے بچوں تک دودھ کا ایک فری پیکٹ ملے گا، جس میں ہم نے کوشش کی ہے کہ ساری نیوٹریشن ڈال سکتے ہیں وہ ڈالیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہہ بچو یہ پہلے کبھی نہیں ہوا ، یہ مہنگا پروگرام ہے مگر میرے بچوں سے مہنگا کچھ نہیں ہے۔
پروگرام بارے اپنا وژن شیئر کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب میں چیف منسٹر بنی تو میں سکول کے دورے پر تھی تو مجھے وہاں پتا چلا کہ میں بچوں سے مل رہی تھیں کہ وہاں ایک کلاس ٹیچر نے مجھے بتایا کہ کچھ بچے گھروں سے ناشتہ کر کے نہیں آتے جس کی وجہ سے 10 ، 11 بچے کئی بچے سکول میں بے ہوش ہو جاتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں فوڈ ڈیلیوری بزنس گھاٹے میں کیوں جارہاہے
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس دن میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا، اللہ سے وعدہ کیا اور پنجاب کے بچوں سے وعدہ کیا کہ ہم سکول میل پروگرام لے کر آئیں گے ، جس سے ہم کلاس 5 تک کے بچوں کو روز دودھ کا پیکٹ دیں گے جسے پی کر وہ بہتر محسوس کریں گے۔
سینئر منسٹر پنجاب مریم اورنگزیب نے دودھ پروگرام کے حوالے سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سکول میں بچوں کو دودھ پلانے اور غذائی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے پروگرام کا آغاز کردیاگیا ہے،الحمدللہ۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے ایک ماں کے احساس کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے آج ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ میں سکول میں ’مِلک پروگرام‘ کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے سکول میں بچوں کو دودھ کی فراہمی سے اس مسئلے پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ بچوں کو سکول بھجوانے کے رجحان کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی انشاءاللہ۔