مزاح پر مبنی سوشل میڈیا مواد بنانےوالے عون علی کھوسہ نے گرفتاری اور بازیابی کے بعد عوام کے ساتھ پہلا انٹریکشن کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لئے آواز اٹھائی۔
اپنے ٹویٹ میں عون نے لکھا کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم سمجھ سے باہر ہے کہ لاکھوں لوگوں کے شکریہ کا حق کیسے ادا ہو. آپ سب کی دعاؤں اور محبتوں کا بہت شکریہ۔ میں اپنے والدین، بھائیوں علی شیر کھوسہ اور ڈاکٹر حسن علی کھوسہ، تمام فینز، پوری پی-ٹی-آئی، صحافیوں خصوصاً عمران ریاض خان، حامد میر، ہارون رشید، طارق متین اسد طور، ثمینہ پاشا
وکلا برادری خصوصاً میاں علی اشفاق اور ان کی ٹیم, خدیجہ صدیقی، سارہ علی خان، شہباز کھوسہ ، سماجی کارکنان اقرار الحسن، جنید شیخ، جبران ناصر ، انقلابی شاعر احمد فرہاد ، آرٹسٹ کمیونیٹی خصوصاً علی گل پیر، شفاعت علی، یوٹیوبرز خصوصاً
ڈاکٹر عفان قیصر، عمران نوشاد، عمر سلیم، میاں عمران ارشد، آصف جٹ | اور تمام ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جن کا کردار میری نظروں کے سامنے سے نہیں گزرا یا میں بھول رہا ہوں. ایک معمولی ایکٹیوسٹ کے لیے جو محبت آپ لوگوں نے دکھائی ہے، خدا آپ سب کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں:عون علی کھوسہ کی گمشدگی جڑے سوالات جن کے جواب ابھی باقی ہیں
عون علی کھوسہ نے مزید لکھا کہ آپ کی اس بے پناہ سپورٹ کا صلہ اس سے بہتر کیا ہو گا کہ میں پہلے سے زیادہ جوش و جذبے سے اپنا کام جاری رکھوں. تو ملتے ہیں پھر اگلی ویڈیو میں، انشاء اللہ۔
عون علی کھوسہ کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وکیل میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ شکریہ عون، سلامت رہیے اور مسکراہٹیں بانٹتے رہیے۔
یاد رہے کہ عون علی کھوسہ کی بازیابی کے بعد لوگوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ شاید اب وہ دوبارہ ویڈیوز کی جانب واپس نہ آیا۔ تاہم عون علی کھوسہ نے اعلان کیا ہے کہ اب ملتے ہیں اگلی ویڈیو میں۔ جو ظاہر کرتا ہے کہ عون علی کھوسہ ایک بار پھر مزاہ بکھیریں گے۔