بی ایم ڈبلیو میں بڑا فالٹ،خریدنے والے ہو جائیں ہوشیار

ہائی سٹیٹس سے منسلک گاڑیوں کا مشہور برانڈ بی ایم ڈبلیو نے امریکہ میں اپنی سات لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں جن میں تکنیکی خرابی بتائی جارہی ہے جو کہ بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق بی ایم ڈبلیو کے اس بیچ میں ایک تکنیکی خرابی آ گئی تھی جس میں الیکٹرک کنیکٹر کی خرابی کے باعث آگ لگنے کا خدشہ تھا۔
امریکہ کی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق بی ایم ڈبلیو کے جن ماڈلز کو واپس منگوایا گیا ہے ان میں ایکس ون، تھری اورایکس فائیو شامل ہیں۔ مطوبہ بیچ کی گاڑیوں کے واٹرپمپ کی سیلنگ درست انداز میں نہ ہونے کی وجہ سے یہ فالٹ پیدا ہوا جبکہ خطرے کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وقت گزرتے ہیں واٹر پمپ سے نکلنے والا مائع الیکٹرک پلگ کو خراب کرتا ہے جس سے شارٹ سرکٹ ہوتا ہے اور اس سے آگ بڑھکنے کا خدشہ رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی برانڈز نے کاروبار کا بڑا موقع گنوا دیا

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان تمام بیچ کی گاڑیوں کا کنیکٹر اور پلگ کا معائنہ کیا جائے گا اوراگر ضروری سمجھا گیا تو اسے تبدیل بھی کر دیا جائے گا۔
کمپنی رواں برس اکتوبر میں مالکان سے گاڑیوں کی واپسی کی مانگ کرےگی۔ کمپنی کے مختص کردہ مرکز پر جاکر مالکان بی ایم ڈبلیو کی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ مجوزہ تبدیلیاں مفت کر کے دی جائیں گی۔ بی ایم ڈبلیو نے ری کال پیج بھی ترتیب دیا ہے جسے وزٹ کر کے کسٹمرز متعلقہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ انہیں 18 کسٹمرز کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں لیکن ابھی تک کسی حادثے یا نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں