اہم خبریںپاکستانعوام

نواز شریف نے عوام کے لیے بڑا اعلان کردیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ یہ اعلان کیا، نواز شریف نے بتایا کہ 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ کی کمی کا ریلیف دیا جائے گا۔
نواز شریف نے مزید واضح کیا کہ اس اقدام سے پنجاب کے عوام کو اگست اور ستمبر کے بلوں میں فوری طور پر فائدہ پہنچے گا۔ اس ریلیف کے لیے پنجاب حکومت نے مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر اس پروگرام میں شامل کیے ہیں تاکہ عوام کو موجودہ معاشی دباؤ میں کچھ سکون فراہم ہوسکے۔

مزید پڑھیں:شہرِکراچی میں عوامی شخصیات بھی غیر محفوظ

پریس کانفرنس کے دوران نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کو عوام کے لیے اس بہترین اقدام پر خوب سراہا اور وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ نوازشرریف نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مریم نواز نے عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک سولر پینلز کی اسکیم بھی متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جس کے تحت پنجاب کے لوگوں کو سولر پینلز فراہم کیے جائیں گے، اس اسکیم سے نہ صرف بجلی کے بلوں میں مزید کمی آئے گی بلکہ عوام کو ماحول دوست توانائی کے ذرائع سے بھی بہت فائدہ پہنچے گا۔
نواز شریف نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ سولر پینلز کی اس اسکیم کے لیے پنجاب حکومت نے 700 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے تاکہ عوام کو بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نجات دلائی جا سکے۔ اس اقدام کو عوام کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہیں، اور یہ امید کی جا رہی ہے کہ اس سے پنجاب کے عوام کو بہت ریلیف حاصل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button