ٹرینڈنگسوشل

پاکستان میں فیس بک ایڈز چلانے والے ہو جائیں ہوشیار

پاکستان میں فیس بک ایڈز چلانے والے ہو جائیں ہوشیار۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کی آنکھ مچولی اور سوشل ایپس فیس بک ، وٹس ایپ وغیرہ کی وی پی این کی بغیر رسائی نہ ہونے کی وجہ سے فیس بک ایڈز چلانے پر پاکستانیوں کے اکاؤنٹس پر پابندیاں لگ رہی ہیں۔
پاکستان میں وی پی این کے ذریعے فیس بک پر ایڈ چلانے کی وجہ سے کئی فری لانسرز کے اکاؤنٹ ڈس ایبل ( (Disable ہونےکی اطلاعات ہیں۔
اسی حوالے سے نجی فری لانسنگ کمپنی کے ایک ٹرینر نے اپنے طلباء کو آئندہ چند دن تک فیس بک ایڈز چلانے سے منع کیا ہے۔
پاکستان میں فیس بک ایڈز چلانے کیلئے جب صارفین وی پی این کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ لوگ ان کرتے ہیں تو انکی لوکیشن کسی اور ملک کی ظاہر ہوتی ہے۔ایسا ہونے سے فیس بک پر ایڈز کی پیمنٹ کے وقت دوسرے ملک کی لوکیشن شو ہوتی ہے، جسے فیس بک مشکوک سرگرمی میں شمار کرتا ہے اور نتیجتاً اکاؤنٹ پر پابندیاں لگنا شروع ہو جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں‌: پاکستانی فری لانسرز کی پروفائل تباہ کیوں ہو رہی ہیں

صرف یہی نہیں مسلسل وی پی این سروسز کے استعمال کی وجہ سے پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا بھی غیر محفوظ ہو گیا ہے۔اس مسئلے کی وجہ سے پاکستان میں ان کمپنیوں کا بزنس شدید متاثر ہورہا ہے جو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی سروس مہیا کرتی ہیں۔
پاکستان میں انٹرنیٹ سلو ڈاؤن ہو نے کی وجہ سے جہاں فری لانسرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دنیا میں فری لانس سروس کی فراہمی میں پاکستان کا چوتھا نمبر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستانیوں کو زیادہ تر کام فری لانسنگ پلیٹ فارمز فائیور اور اپ ورک وغیرہ پہ ملتا ہےجہاں پہلے ہی بین الاقوامی کلائنٹس کی شکایات کی وجہ سے پاکستانیوں کی پروفائل ڈاون گریڈ کیئے جانے کا آغاز ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button