
پاکستان میں آئے روز نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے بنا پرمٹ، سیکورٹی چیک اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے باوجود بھاری پیمانے پر این و سی جاری کرنے کی وجہ سے بظاہر بڑا نام رکھنے والی ہاؤسنگ سوسائٹی میں جب انسان انویسٹمنٹ کر بیٹھتا ہے تو معلوم پڑتا ہے کہ یہ تو اونچی دکان اور پھیکا پکوان ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو فیس بک پر ایک شہری نے شیئر کی جو اپنا تعلق پارک ویو سٹی لاہور سے بتاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نے اپنے واش بیسن کا نل کھول رکھا ہے اور اس سے کالے رنگ کا پانی بہہ رہا ہے۔
شہری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کی سب سے بڑی غلطی پارک ویو ساوسائٹی لاہور میں شفٹ ہونا تھی۔ انہیں پہلا تحفہ عید پر گھر سے نقدی اور کیش کے چوری ہونے سے ملا جس پر نہ پولیس اور نہ سوسائٹی نے کوئی ایکشن لیا۔
شہری نے مزید لکھا کہ اب ان کے گھر ایسا (کالے رنگ کا) پانی آنا روٹین کی بات ہو گئی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے التماس کی ہے کہ وہ پارک ویو سٹی لاہور میں ہرگز نہ آئیں۔
مزید پڑھیں:کن نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پیسہ لگانے والوں کے اربوںڈوب گئے؟
ویڈیو میں بہنے والا کالے رنگ کا پانی نا قابل استعمال ہے۔ پاکستان کے بڑے شہروں میں اب پینے اور ضروریات زندگی کیلئے پانی ناپید ہوتا جارہا ہے ، لیکن پھر بھی ایسے علاقوں میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا پے در پے این و سی جاری کئے جارہے ہیں۔
اس کے علاوہ شہری کی جانب سے گھر سے نقدی اور زیور کی چوری ہونے پر پولیس اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے ایکشن نہ لینے کا الزام بھی بہت تشویشناک ہے کیونکہ ان سوسائٹیوں میں شہری اپنی زندگی بھر کی جمع پونچی لگا کر بمشکل گھر بنا پاتے ہیں۔