پاکستانسیاست

پی ٹی آئی کا پنجاب میں تحریک کا اعلان

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پنجاب کی تحریک کیلئے 13 اگست کی رات کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔ وہ اپنے ایکس اکاؤنٹ سے مخاطب تھے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مجھے خان صاحب نے کہا کہ باہر نہیں آنا لیکن دو ماہ پہلے ان کا پیغام آیا کے نکل آؤ لیکن پورے بندوبست کے ساتھ۔ لہذا میں 24 گھنٹے کے اندر اسلام آباد پارٹی آفس پہنچ گیا۔
اس سے اگلے ہفتے میں حافظ آباد ورکر کنونشن میں شامل ہوا۔ اس سے اگلے ہفتے میں ساہیوال ورکر کنونشن کے راستے میں تھا کے مجھے وہاں کے منتظمین نے بار بار کہا کے آپ نا آئیں یہاں چاروں طرف پولیس ہے اور لوگ فصلوں سے گزر کر آ رہے ہیں، ہم آپ کی حفاظت نہیں کر پائیں گے۔
حماد اظہر نے مزید لکھا کہ اس وقت لاہور میں بھی ورکر کنونشن ایک نئے مقام پر جاری تھا۔ میں نے اس کا رخ کر لیا لیکن وہاں کے افراد نے بھی کہا کے سادہ لباس میں لوگ یہاں موجود ہیں اور شاید آپ کی آمد کا ہی انتظار کر رہے ہیں لہذا آپ ورچوئل خطاب کریں۔ اس دن ہمارے ورجنوں کارکن اس مقام سے گرفتار بھی ہوئے۔
صدر پی ٹی آئی پنجاب کا کہنا تھ اکہ اب میں سمجھتا ہوں کے ہماری تحریک کو فیصلہ کن مراحل میں داخل کرنے کے لئے میرے سمیت سب کو نکلنا ہو گا چاہے فسطائیت کی قوتیں گرفتار ہی کیوں نا کر لیں۔ پنجاب میں عملی طور پر مارشل لاء لگا ہوا ہے۔ پارلیمان میں جعلی اراکین بیٹھ کر بے ہودہ قانون سازی کر رہے ہیں اور جمہوریت کا ہمیشہ کے لئے جنازہ نکالنے کو کوشش میں ہیں۔

مزید پڑھیں:‌پاکستان میں‌طلباء تحریک کا اعلان

عدالتوں میں کچھ جج تو بہت دلیر ہیں اور قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ دینے کی جرات کر رہے ہیں۔ لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جن کی شرمندہ خدمات کے باعث ہمارے کارکنان اور قائدین ایک سے زائد سال سے بے گناہ جیلوں میں پڑے ہیں اور انسانی حقوق عملی طور پر ختم ہیں۔ میں دعوے سے کہتا ہوں یہ سب کا سب ریت کی دیوار ثابت ہو گا جب ہم نکلیں گے انشاللہ۔ تمام کارکن ، وکلاء ، طلبہ، سماجی کارکن ، سوشل میڈیا کارکن اور عوام تیاری کریں۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گرفتاری دینی ہو گی تو وہ بھی دیں گے لیکن یہ تحریک رکنے نہیں دیں گے کیونکہ پوری قوم کے حقوق اور مسقبل کی جدوجہد کا دارومدار اس تحریک پر ہی ہے۔
بانی چیرمین عمران خان کی طرف سے آج تازہ ہدایت 13 اگست کی رات کے لئے موصول ہوئی ہے۔ انشاللہ پورا پنجاب پاکستان کی آزادی کی خاطر ہر جگہ باہر نکلے گا۔ اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ اور دھرنا بھی ناگزیر ہے اور پنجاب کی تمام قیادت ، اراکین اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈر ، تنظیم اس امر میں تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button