دنیا

شادی کیوں نہ کی؟ بار بار کے طعنے پر شخص قتل

تمہاری عمر نکلی جا رہی ہے، اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ پاکستان میں 20، 22 سال سے زائد عمر نوجوانوں کو اکثر یہ جملہ سننے کو ملتا ہے۔ خدانخواستہ اگر آپکی عمر 25 سال سے زائد ہو گئی ہے اور آپ غیر شادی شدہ ہیں تو آپکے گھروالے بھی آپکو طعنے مارتے نہیں تھکتے۔ یہی نہیں اگر مذکورہ عمر سے زائد کی لڑکی ہو تو اس کیلئے تو معاشرے میں نکلنا اجیرن ہو جاتا ہے۔
اگر آپ کی عمر بھی اسی رینج میں آتی ہے تو آپ یقیناً محلے کے انکل آنٹیوں سے یہ طعنہ سن چکے ہوں گے۔ لیکن انڈونیشیا میں ایک انکل کو یہ سوال پوچھنا مہنگا پڑھ گیا۔
60 سالہ سگیم اریانٹو نامی یہ بزرگ اپنے ہمسائے سے ہر وقت یہی سول پوچھتا رہتا تھا کہ شادی کیوں نہیں کی۔ 29 جولائی کی رات اسی بات کو لے کر ان کی ہمسائے نہ ان پر حملہ کر دیا اور وہ جان سے گئے۔
پولیس رپورٹس اور عینی شاہدین کے مطابق 60 سالہ بزرگ کے پڑوسی نے انہیں لکڑی سے مارنا شروع کیا اور تب تک مارتے رہے جب تک باقی ہمسایوں نے مداخلت نہ کی۔

مزید پڑھیں:‌جرمن سیاح پر تشدد:میرا پاکستان ایسا تو نہ تھا

زخمی اریانٹو کو مقامی ہیلتھ سنٹر لیجایا گیا لیکن وہ جانبز نہ ہوسکے اور راستے میں ہی ان کا انتقال ہو گیا۔ پولیس نے قاتل کو فوری طور پر گرفتار کر لیا ۔ دوران تفتیش انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے پڑوسی کے آئے روز کے طعنے، شادی کیوں نہیں کرتے ، سے بہت تنگ آ گئے تھے اور انہوں نے اسے مارنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان کبھی حالات دوستانہ نہ تھے اور آئے روز چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ اگرچہ قاتل کا یہ رویہ کسی طور قابل قبول نہیں، تاہم ہمیں بھی اپنے ہمسایوں سےایسے سوالات کرنے سے گریز کرنا چاہیے جو انکی طبعیت پر ناگوار گزرتے ہیں خصوصاً ڈھلتی عمر کے ساتھ شادی نہ ہونے کا طعنہ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button