انٹرٹینمنٹ

ریمبو کا حکومت سے شکوہ

افضال احمد المعروف ریمبو کے کام سے کون واقف نہیں ہے۔ وہ 32 سال سے پاکستانی انڈسٹری کا حصہ ہیں اوراب تک 200 فلمیں بھی کر چکے ہیں۔ تاہم نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران ریمبو نے حکومت سے شکوہ کر ڈالا۔
اداکار ریمبو نے شکوہ کیا کہ تین دہائیاں انڈسٹری کو دینے کے باوجود بھی انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے ایوارڈ سے حکومتی سطح پر نہیں نوازا گیا۔
ریمبو کا کہنا تھا کہ آجکل ایوراڈز بھی دعا سلام سے ملتے ہیں۔ لیکن وہ ایسا کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ ایوارڈ ملنے کا مزہ تب آتا ہے جب آپ کے کام کو سراہتے ہوئے آپکو ایوارڈ سے نوازا جائے۔
یوں تو افضال احمد کو ماضی میں ان کی کارکردگی پر کئی فلمی ایوارڈ مل چکے ہیں تاہم وہ ہر چینل کا اپنا ایوارڈ شو رکھنے کو غلط قرار دیتے ہیں۔
تاہم انہوں نے اب ایوارڈ دینے والوں کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے التجا کی کہ انہیں بات سننے کے بعد ایوارڈ سے نہ نوازا جائے، وہ ایسا ایوارڈ نہیں چاہتے۔

مزید پرھیں:‌انمول بلوچ ریلیشن شپ سےکیوں کتراتی ہیں؟

انہوں نے مزید شکوہ کیاکہ ان کی ساس نشو بیگم جو کہ ماضی کی بہترین اداکارہ تھیں ، انہیں کوئی ایوراڈ نہیں ملا تو ریمبو خود تو بہت بات کی کہانی ہیں۔
نجی چینل کے اس شو کے دوران جان ریمبو کے ساتھ انکی اہلیہ صاحبہ بھی شریک تھیں۔ شو کے دوران انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ اگر وہ کبھی فلم بنائیں تو اس میں اپنے بیٹے احسن کو کاسٹ کریں گی۔
جب ان سے فلم کی اداکارہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ہانیہ عامر کو اپنے بیٹے کے ساتھ فلم میں کاسٹ کریں گی۔ وجہ بتاتے ہوئے صاحبہ کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر کے چہرے پر بھی ڈمپل ہیں اور انکے بیٹے احسن کے چہرے پر بھی ڈمپل پڑتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button