اہم خبریںپاکستانسیاست

ن لیگ کےبعد پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی کو سرپرائز

ن لیگ کے بعد مخصوص نشستوں کے کیس میں پیپلز پارٹی کا بھی نظرثانی درخواست دائر کر کے پی ٹی آئی کو سرپرائز۔ صحافی مغیث علی کے مطابق پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کردی،اپیل میں سپریم کورٹ سے مخصوص نشستوں کا 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا، اس سے قبل ن لیگ بھی اپیل دائر کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کی جانب سے نظرثانی اپیل دائر کی گئی تھی جسے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی تگ و دو کی گئی تھی۔ تاہم پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی کمیٹی میں قاضی صاحب یہ بات نہ منوا سکے۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے کیس کو گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سماعت کیلئے مقرر کیا ہے، یوں یہ معاملہ اب ستمبر میں جا کر ہی حل ہوتا نظر آتا ہے۔
اس کے علاوہ اس کمیٹی میں یہ فیصلہ بھی کیا جا چکا تھا کہ فیصلہ سننے والا 13 رکنی بینچ ہی اس نظرثانی کی دوبارہ سماعت کرے گا۔ یوں قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد کو کوئی بڑا ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنان کو اپنی ہی پارٹی سے خطرہ

اس کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ذاتی دلچسپی کو موضوع بناتے ہوئے ثاقب بشیر کا کہنا تھا کہ ججز کی چھٹیاں 9 ستمبر کو ختم ہونگی اور مخصوص نشستوں کا کیس کا بینچ 25 ستمبر تک دستیاب ہو گا۔
اس پر مطیع اللہ جان کا کہنا تھا کہ تب تک رخصتی سے پہلے مہندی کی رسم شروع ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ اکتوبر میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ان کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ جسٹس منصور علی شاہ سنبھالیں گے جوکہ مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ دینے والوں کو لیڈ کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button