پاکستانسیاست

عمران خان کے ایک اور وفادار ساتھی چھوڑ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور عمران خان کے وفادار ساتھی شفقت محمود نے لمبے عرصے کی خاموشی کے بعد بالاآخر اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پہ ایک پیغام میں شفقت محمود نے لکھا کہ آج سے 34 سال پہلے میں نے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھا۔ بہت سوچ و بچار کے بعد میں نے اب سیاست سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے – میں اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ نا ہی کسی پریشر کی وجہ سے ہے، اور نا ہی انکا ارادہ کسی اورسیاسی جماعت میں جانے کا ہے۔ یہ اعلان صرف سیاست سے علیحدگی کا ہے اور اس کا تعلق وقت اور عمر کے تقاضے سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا میں ان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں جو کہتے ہیں کے سیاست میں نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کے اس سفر کے دوران بہت سے نشیب و فراز آئے -سینیٹ اور نیشنل اسمبلی کا ممبر اور وفاقی و صوبائی وزیر رہا۔ جیل کی یاترا کرنے کا بھی اتفاق ہوا۔ مجھے اطمینان ہے کے میں نے ہمیشہ اپنی ساری ذُمّہ داریاں نہایت ایمانداری سے سرانجام دیں اور ہر عہدے کو ایک فرض سمجھ کے نبھایا۔اللہ کا شکر ہے کے آج تک کسی نےناجائز الزام تک نہیں لگایا۔

مزید پڑھیں:‌ پی ٹی آئی رہنما احمد جنجوعہ پر قیامت ٹوٹ پڑی

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بطور وزیر تعلیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ یکساں نصاب بنایا اور کووڈ کے مشکل وقت میں تعلیمی نظام کامیابی سے سنبھالا ۔میں چیئرمین تحریک انصاف جناب عمران خان صاحب کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہ خدمت کا موقع فراہم کیا ۔ میں تحریک انصاف اور اپنے حلقے کے عوام کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے دو دفعہ مجھے شرف نماندگی بخشا۔ ملک کی خدمت کا یہ جذبہ تاحیات رہے گا اور امید ہے کے تحریر تدریس اور میڈیا کے ذریعے یہ سفر جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان کے شفقت محمود کا شمار پاکستان کے وضع دار سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ عمران خان کے وفادار ساتھی ہونےکے ساتھ وہ بطور وزیر تعلیم بچوں کے بھی بہت فیورٹ رہے اور اسکی وجہ کورونا کے دنوں میں ڈھیر ساری چھٹیاں تھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button