
انڈیا میں آباد آدیواسی قبائل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان قبائل کے لوگ عید غدیر منا رہے ہیں۔ قبیلے کے افراد انتہائی جوش و جذبے میں علی مولا، اور کے فلک شگاف نعرے لگا رہے ہیں۔ علی مولا کے نعرے لگتی اس ویڈیو کو مسلم آبادی کی جانب سے بہت پسند اور شیئر کیا جارہا ہے۔
آدیواسی برصغیر پاک و ہند میں متضاد قبائلی گروہ ہیں۔ یہ اصطلاح سنسکرت کا لفظ ہے جسے 1930 کی دہائی میں سیاسی کارکنوں نے قبائلی لوگوں کو مقامی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک مقامی شناخت دینے کے لیے وضع کیا تھا۔
عید غدیر کو سمجھنے کیلئے تاریخی حوالہ یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آخری سفرحج سے مدینہ منورہ واپسی کے موقعہ پر غدیرخُم (جومکہ اورمدینہ کے درمیان ایک مقام ہے)پر خطبہ ارشادفرمایاتھا،اوراس خطبہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نسبت ارشادفرمایاتھا”من کنت مولاہ فعلی مولاہ”جس کامیں دوست ہوں علی بھی اس کادوست ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کی مسجد جہاںشادی کیلئے مفت ہال دیاجاتا ہے
اس خطبہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کامقصود یہ بتلاناتھاکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اللہ کے محبوب اورمقرب بندے ہیں ، ان سے اورمیرے اہل بیت سے تعلق رکھنامقتضائے ایمان ہے،اوران سے بغض وعداوت یانفرت وکدورت ایمان کے منافی ہے،اورآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا غدیرخُم میں”من کنت مولاہ فعلی مولاہ ۔
چونکہ یہ خطبہ ماہ ذوالحجہ میں ہی ارشادفرمایاتھا، اس لئے چند علماء کا خیال ہے کہ اس سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لئے خلافت بلافصل ثابت کرتاہے،اورماہ ذوالحجہ کی اٹھارہ تاریخ کو اسی خطبہ کی مناسبت سے عید مناتاہے، اوراسے عید غدیرکانام دیاجاتاہے۔اس دن عید کی ابتداء کرنے والاایک حاکم معزالدولۃ گزراہے ،اس شخص نے 18ذوالحجہ 351ہجری کو بغدادمیں عیدمنانے کا حکم دیاتھااوراس کانام ”عید خُم غدیر”رکھا۔