سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں‌نئے متعارف ہونے والےوائس کالنگ فیچرز کیا ہیں؟

واٹس ایپ نے حال ہی میں اپنے صارفین کے لیے ایک نئی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے وائس کالنگ کرنے والے صارفین کا تجربہ مزید بہتر بن جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
واٹس ایپ کیلیفورنیا کی ایک مقبول میسجنگ ایپ ہے جسے دنیا بھر میں اربوں صارفین روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں۔ حالیہ اپ ڈیٹ کے مطابق، واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے وائس کال کے دوران چند نئے اور منفرد فیچرز متعارف کرائے ہیں۔
اس نئے فیچر میں اب جب بھی صارفین کو کال موصول ہوگی تو کال کرنے والے کی تصویر پوری اسکرین پر دکھائی دے گی۔ یہ فیچر صارفین کو کال کرنے والے کی شناخت آسانی سے کرنے میں مدد دے گا، خاص طور پر اس وقت جب کال موصول ہوتے وقت صارفین اپنے فون سے دور ہوں۔

مزید پڑھیں:‌صارفین وٹس ایپ پر برہم کیوں ہیں؟

صرف یہی نہیں واٹس ایپ نے کال ونڈو میں کچھ نئے آئیکونز شامل کیے ہیں جو کال ونڈو کے اوپر کی جانب دیے جائیں گے۔ ان آئیکونز کے ذریعے صارفین اپنی کال ونڈو کو چھوٹا کر سکتے ہیں یا اپنی کانٹیکٹ لسٹ میں سے دیگر افراد کو کال میں باآسانی شامل کر سکتے ہیں۔ یہ نیا فیچر اُس وقت بہت کام آئے گا جب صارفین کو گروپ کالز کے دوران دیگر افراد کو کال میں شامل کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
واٹس ایپ انتظامیہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر جلد ہی تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور انہیں امید ہے کہ صارفین اس نئے فیچر سے بہت فائدہ اٹھائیں گے ۔
واٹس ایپ کی نئی نئی اپ ڈیٹس اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ وہ مسلسل اپنے صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے نئے فیچرز متعارف کرانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔واٹس ایپ کے ان نئے فیچرز سے یہ امید کی جاتی ہے کہ صارفین کے لیے وائس کالنگ کا تجربہ مزید آسان ہوگا اور وہ اپنی گفتگو کو بہتر انداز میں انجام دے سکیں گے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button