عالیہ بھٹ رنبیر کپور

وہ ہالی وڈ جوڑے جو سیٹ پر کام کرتے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ہالی وڈ میں کئی ہٹ فلمیں دینے والے فلمی جوڑے سیٹ پر کام کرتے کرتے ایک دوسرے کو دل بھی دے بیٹھے اور شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اکثر کسی ڈرامے یا فلم میں اچھی پرفارمنس دینے والے فلمی ستارے حقیقی زندگی میں ایک ساتھ دکھنے لگ جائیں تو ان کی افیئر کے چرچے ہونے لگتے ہیں۔
اور جب بات ہو ہالی وڈ کی تو وہاں تو میڈیا کی نظروں سے اوجھل ہونا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کے ہالی وڈ جوڑے فلم کے سیٹ سے شادی کے اسٹیج تک عوام کی نظروں میں رہے اور سراہے جاتے رہے۔ آج ہم ایسے ہی کچھ جوڑوں کی بات کریں گے جو فلم کے سیٹ سے ہوتے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ:
عالیہ بھٹ نے 2013 میں کافی ود کرن نامی ایک شو میں رنبیر کو پسند کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ تاہم فلم براہمسترا نے دونوں سٹارز کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا اور پھر 2017 میں انکے افیئر کے خبریں زبان زد عام ہونے لگیں۔ 2022 میں یہ افواہیں حقیقت کا روپ دھار گئیں اور دونوں فلمی ستارے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ:
سال 2013 فلم کا نام گولیوں کی راس لیلا، رام لیلا کی شوٹنگ چل رہی تھی اور سیٹ پر ایک الگ ہی سیٹنگ چل رہی تھی۔ دو دل مل رہے تھے مگر چپکے چپکے۔ یہ دل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے تھے۔ ان کے افیئرز کی کہانیاں بھی میڈیا کی زینت بنی رہیں یہاں تک کہ 2018 میں دونوں نے اٹلی میں جا کر شادی کر لی۔

مزید پڑھیں: رنویر سنگھ نے انسٹاگرام سے دپیکا پڈوکون سے شادی کی تصاویر کیوں ہٹا دیں؟

سیف علی خان اور کرینہ کپور:
ہالی وڈ کے مشہور جوڑوں کا ذکر ہو اور سیف علی خان اور کرینہ کپور کا نام نہ آئے تو بحث نامکمل سی لگنے لگتی ہے۔ یوں تو 2003 سے دونوں فلمی ستارے اکٹھے کام کر رہے تھے مگر فلم ٹشن نے کرینہ کے دل کو سیف علی خان سے جوڑ دیا جو حال ہی میں شاہد کپور کے ہاتھوں ٹوٹا تھا۔ 2008 میں سامنے آنے والا یہ افیئر 2012 میں شادی تک پہنچا۔ یوں یہ ہالی وڈ کی دنیا کر پرانا لیکن مشہور جوڑا ہے۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی:
فروری 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے بارے مشہور ہے کہ سدھارتھ ار کیارا اڈوانی فلم شیر شاہ کی شوٹنگ کے دنوں سے ڈیٹ کر رہے تھے۔ یہ افیئر بھی کافی ود کرن میں سامنے آیا تھا اور اس کو سامنے لانے والی خود کیارا تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں