اہم خبریں

عمران خان نے خود جلسے کا این و سی کینسل کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کیلئے دی جانے والے کال واپس لے لی۔ وہ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ گزشتہ دنوں‌میڈیا سے گفتگو میں‌پی ٹی آئی اسلام آباد کی صدر عامر مغل نے عمران خان کی اجازت کو جلسے کے این و سی سے تعبیر کیا تھا ، لیکن اب یہ این و سی خود عمران خان نے کینسل کر دیا ہے۔
عمران خان نے 28 ستمبر کو جلسے کی بجائے احتجاج کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے درخواست واپس لے رہے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے انہوں نے جلسے کی اجازت نہیں دینی ۔ دینگے بھی تو شہر سے باہر دینگے۔ جلسے کے بجائے اب ہم راولپنڈی میں ہفتے کو بھرپور احتجاج کرینگے۔ ہمارے وکلاء کل سپریم کورٹ کے باہر بھی احتجاج کرینگے۔
صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے نے علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلیشمنٹ سے مذاکرات سے روکنے کی خبر کی تصدیق کردی۔

مزید پڑھیں:‌پنجاب الیکشن ٹربیونلز، الیکشن کمیشن جیت؛ پی ٹی آئی ہار گئی

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 8 ستمبر کے جلسے کے بعد واضح کرچکا ہوں ہم کسی سے کوئی مذاکرات نہیں کرینگے۔ اسٹیبلشمنٹ کے لوگ رائٹ دکھا کے لیفٹ مارتے ہیں۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا علی امین گنڈا پور کیلئے بھی یہی ہدایات ہیں کہ مذاکرات نہ کریں؟
جواباً عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور سمیت تمام لیڈر شپ کو ہدایات ہیں اسٹیبلشمنٹ سے مزاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔
عمران خان نے جیل میں ہونے والے سختیوں کا بھی ذکر کر دیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں اج میرا ایک سال پورا ہو گیا ہے۔ان کا خیال تھا ٹوٹ جائے گا چکی میں نہیں رہ سکے گا۔21 سے 22 گھنٹے چکی میں رہتا ہوں۔گرمیوں کے دنوں میں اتنا پسینہ اتا تھا جو نیکر میں پہنتا تھا وہ بھی گل گئی۔ جیل عملے نے کہا کہ خان صاحب نیکر بدل لیں یہ پھٹ جائے گا۔ان کو پتہ ہی نہیں کہ اسپورٹس مین کی ٹریننگ کیا ہوتی ہے۔اسپورٹس مین کی ٹریننگ ایسی ہوتی ہے کہ وہ ہرطرح کے دباؤ میں رہنے کا عادی ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button