متفرق

7 سال تک گلے میں‌سکہ پھنسا رہنے کے باوجود زندہ رہنے والا نوجوان

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 سالہ انکول نامی لڑکا محض 5 سال کی عمر میں ایک روپے کا سکہ نگل گیا تھا۔ اس وقت تو سکہ اس کے گلے میں پھنس گیا مگر اسے کسی فوری تکلیف کا سامنا نہیں ہوا، جس کے باعث اس کے والدین نے بھی اس پر ذیادہ توجہ نہیں دی مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، سکہ اس کی خوراک کی نالی میں پھنسا رہا۔
اپریل میں سات سال بعد انکول کے پیٹ میں اچانک بہت درد شروع ہوا جس پر والدین نے مقامی ڈاکٹر سے فوری رجوع کیا۔ ابتدائی طور پر علاج سے کچھ آرام تو آیا مگر 4 جون کو انکول کے گلے میں شدید تکلیف ہوئی جس نے اس کی حالت بہت نازک بنا دی۔ اس کے والدین اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال لے گئے جہاں معائنے کے بعد ایکسرے میں پتہ چلا کہ سکہ ابھی تک اس کے گلے میں ہی موجود ہے۔

مزید پڑھیں:‌ پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں زیر زمین پانی ختم ہو گیا

ڈاکٹر وویک سنگھ نے دوربین کے طریقہ کار سے اس پیچیدہ سرجری کو سر انجام دیا اور سکے کو کامیابی سے نکال لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک انوکھا کیس تھا۔ انکول کے والدین نے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کا بیٹا بہتر محسوس کر رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے دیگر والدین کو بھی اس بات کی نصیحت کی کے اپنے بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ دیں اور کسی بھی غیر معمولی حالت کو ہرگز نظرانداز نہ کریں۔
انکول کی کامیاب سرجری کے بعد، ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس کے گلے سے سکہ نکالنے کے بعد وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے اور وہ جلد بلکل ٹھیک ہوجائے گا اس واقعے نے نہ صرف سب کو حیران کیا بلکہ یہ ایک یادگار کیس کے طور پر تاریخ میں درج بھی ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button