26 خواتین کا قاتل سیریل کلر کیسے انجام کو پہنچا؟

یہ سال 2007 کی بات ہے رابرٹ پکٹن نامی ایک شہری کا کیس کینیڈین میڈیا کی زینت بنا رہا۔ رابرٹ پکٹن نامی شہری پر الزام تھا کہ اس نے 26 خواتین کو بے دردی سے قتل کر کے ان کا گوشت اپنے پالتو سووروں کو کھلا دیا ہے۔
22 سے قبل کی بات ہے کہ کینیڈا کے علاقے وینکور سے اچانک خواتین غائب ہونے لگیں جن میں سے ایک بڑی تعداد جسم فروش اور منشیات کی عادی خواتین کی تھی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور کیس کی کڑی جڑتے جڑتے رابرٹ پکٹن کے فارم ہاؤس جا پہنچی۔
فارم کی تلاش شروع ہوئی اور پولیس نے وہاں سے 33 خواتین کا ڈی این اے وہاں سے حاصل کیا۔ پولیس کو ملنے والے ڈی این اے کی تعداد 33 جبکہ خود رابرٹ پکٹن 49 خواتین کو قتل کرنے کا دعویدار تھا۔
اس نے ایک دن جوش بیانی میں ایک شخص کے سامنے اعتراف کر لیا کہ اس نے 49 خواتین کو قتل کیا جس میں وہ ان کا گلہ گھونٹ کر قتل کرتا اور پھر اس کا گوشت اپنے پالتو جانوروں کو کھلا دیتا۔
مزید پڑھیں: استاد کی دھوپ میں کھڑا رہنے کی سزا، بچہ معذور ہوگیا
خواتین کا قاتل پکٹن اس بات سے آگاہ نہیں تھا کہ جس شخص سے وہ اپنے دل کی باتیں کر رہا ہے وہ دراصل ایک پولیس اہلکار ہے جو اپنی شناخت خفیہ رکھتے ہوئے اس سے معلومات نکلوا رہا ہے۔
پکٹن کے خود کے اعتراف کردہ قتل کا نمبر کچھ اور، پولیس رپورٹس کچھ اور میڈیا پر رپورٹ ہونے والا نمبر کچھ اور لیکن یہ بدنام زمانہ سیریل کلر اب اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔
2007 سے 26 خواتین کا قاتل عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا، تاہم 19 مئی کو ساتھی قیدیوں نے اس پر حملہ کیا جس سے پکٹن شدید زخمی ہو گیا۔ اور اب وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔
2 Comments