خوش ترین ممالک کی فہرست اور اس میں پاکستان کا نمبر یہ جملہ سن کر یقیناً آپ کے ذہن میں آیا ہوگا کہ کیا ایسا بھی کوئی انڈیکس موجود ہے جو خوشی کی پیمائش کر سکے اور اگر ہے بھی تو ہم اس میں کہیں بہت نیچے ہونگے۔
آپکے دونوں سوالوں کا جواب ہاں میں ہے۔ یعنی کہ ایسا انڈیکس بھی موجود ہے اور پاکستان کا اس میں نمبر بھی بہت نیچے ہے۔ خوش ترین ممالک کی یہ فہرست 20 مارچ کو خوشی کے عالمی دن کی مناسبت سے تیار کی جاتی ہے۔ رواں سال یہ رپورٹ گیلپ، آکسفورڈ ویل بیئنگ ریسرچ سینٹر اور اقوام متحدہ کے ایک ذیلی ادارے نے مل کر بنائی ہے۔
اس رپورٹ میں گزشتہ سات سال کی طرح اس سال بھی فن لینڈ سر فہرست رہا ہے۔ جبکہ امریکہ اس بار تنزلی کا باعث بنتے ہوئے ٹاپ 20 ممالک کی فہرست سے نکل گیا ہے۔ پاکستان کی بات کی جائے تو 140 سے زائد ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 108 واں نمبر ہے۔
تاہم حیرت انگیز طور پر پڑوسی ملک بھارت اس فہرست میں پاکستان سے بھی کافی نیچے ہے اور اس کا نمبر 126واں ہے۔ فہرست میں خوش ترین ممالک کی فہرست میں آخری نمبر پڑوسی ملک افغانستان کا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی تاج کمپنی کے قرآن مجید انڈیا میں کیسے مقبول ہو رہے؟
اس رپورٹ کی تیاری کی بات کی جائے تو اس میں 2021 سے 2023 تک کے تین درجوں میں شہریوں کی اوسط عمر کی جائزے کے بنیاد پر رپورٹ تیار کی گئی جس میں دیکھا گیا کہ دنیا کے چند حصوں میں نوجوانوں میں دن بدن خوشی کا تاثر ختم ہوتا جارہا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔
رپورٹ کے ایڈیٹر کاکہنا ہے کہ فن لینڈ بہت سی خوشیوں سے مالا مال ہے جہاں لوگ دوسروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرتے ہیں اور ہر وقت ایک دوسرے کی مدد کوتیار رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سالہا سال سے وہ یہ ٹاپ پوزیشن اپنے قبضے میں رکھے ہوئے ہیں۔
خوش ترین ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ڈنمارک جبکہ اسرائیل ، نیدرلینڈ، سویڈن ، آسٹریلیا، آسٹریا، نیوزی لینڈ ، بیلجیئم ، اور آئرلینڈ جیسے ممالک ٹاپ 20 ممالک کی فہرست میں ہیں۔ تاہم ہر غمی ، خوشی پر میم بنانے والی پاکستانی قوم حقیقی طور پر اداس ہے اور وہ اس فہرست میں 108 ویں نمبر پر ہے۔
2 تبصرے “2024 کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟”