عام-تعطیل

15 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے ضلع بھر میں 15 نومبر کو بابا گرو نانک کی 555ویں سالگرہ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ بابا گرونانک سکھ مت کے بانی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ سالگرہ کی تقریبات 13 سے 16 نومبر تک جاری رہیں گی۔
یہ تقریبات پاکستان بھر اور دنیا بھر سے ہزاروں سکھ زائرین کو ننکانہ صاحب، جو کہ بابا گرو نانک کی جائے پیدائش ہے، کی طرف متوجہ کریں گی۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام زائرین، خصوصاً غیر ملکی زائرین کی بڑی تعداد کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون سے معاملات کو ترتیب دیا ہے۔عام تعطیل کے علاوہ سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے، پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا اور سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا تاکہ بابا گرو نانک کی 555ویں سالگرہ کے موقع پر گوردوارہ جنم استھان میں شرکت کرنے والے سکھ زائرین کے لئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔
دورے کے دوران انہوں نے شہر کے اہم داخلی اور خارجی راستوں کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس نے کنٹرول روم سے وزیر اور سیکرٹری داخلہ کو سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ کب تک حل ہوگا

سردار رمیش سنگھ اروڑا نے بتایا کہ توقع ہے کہ دنیا بھر سے 60,000 سے زائد سکھ زائرین 13 سے 16 نومبر کے درمیان ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے۔ بعد میں زائرین دیگر اہم مقامات جیسے فاروق آباد، شیخوپورہ، حسن ابدال، کرتار پور، ایمن آباد، اور لاہور کا بھی دورہ کریں گے۔
سردار رمیش سنگھ اروڑا کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مینارٹی ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ 200 فیصد تک بڑھا دیا ہے اور حال ہی میں 4۔1 بلین اضافی بجٹ بھی دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں