شاہد آفریدی نے صائم ایوب کو مشورہ دیا کہ وہ مکمل صحت یاب ہو کر واپسی کریں

صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں‌شرکت؛ شاہد آفریدی نے بحث ختم کردی

صائم ایوب کو جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران باؤنڈری بچانے کی کوشش کے دوران دائیں ٹخنے میں چوٹ لگی تھی۔سیریز کے بعد وہ علاج کے لیے لندن روانہ ہوئے، ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی تھے۔
صائم ایوب ان دنوں لندن میں علاج کرا رہے ہیں جبکہ ان کی چیمپئنز ٹرافی میں شمولیت سے متعلق بھی امید کی جارہی تھی۔ لیکن اس سارے معاملے میں شاہد خان آفریدی نے سامنے آتے ہوئے صائم کی چیمپئنز ٹرافی میں شمولیت سے متعلق دعوؤں پر رد عمل دے ڈالا جس نے اگر مگر کی بحث‌ختم کردی۔

شاہد آفریدی کا صائم ایوب کو فون، کیا مشورہ دیا؟

آفریدی نجی نیوز چینل کی ایک پوڈ کاسٹ میں شریک تھے جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے صائم ایوب سے فون پر بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔اس دوران صائم نے شاہد آفریدی کو بتایا کہ انہیں ابھی تین ہفتے (انجری کے ٹھیک ہونے میں) لگیں گے جس کے بعد بحالی کا کام شروع ہوگا۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے صائم ایوب کو مشورہ دیا کہ جلد بازی بلکہ نہ کرنا۔ اگر آپکی تھوڑی سے بھی انجری باقی ہے تو اس میں آپ کھیلنا شروع کرتے ہو تو خدانخواستہ وہ لمبی نہ ہو جائے۔

مزید پڑھیں:‌کیا صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی کا حصہ ہوں‌گے؟

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے صائم ایوب سے کہا کہ آپ ابھی چھوٹے ہیں، ابھی بہت کرکٹ کھیلنا باقی ہے۔ مکمل ریکور ہوں اور اس کے بعد کرکٹ آپ کیلئے باقی ہے ۔ آپ ایسے پلیئر ہو کہ کوئی آپ کی جگہ نہیں لے سکتا۔
یوں شاہد آفریدی نے صائم کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جس فارم میں صائم تھے، ہم انہیں مس کریں گے۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم ایسی مضبوط ہونی چاہیے کہ کسی ایک کھلاڑی کے جانے سے بقیہ 11 کھلاڑیوں کی پر فرق نہیں پڑنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں