پی ایس ایل 10؛ کون کس ٹیم سے کھیلے گا؟

پی ایس ایل 10؛ کونسا کھلاڑی کس ٹیم سے کھیلے گا؟

پی ایس ایل 10 کیلئے پلیئڑ ڈرافٹ کی تقریب سوموار کو منعقد ہوئی جس میں تمام ٹیمز نے مختلف کیٹیگریز میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔پی ایس ایل کی چھ ٹیموں نے مختلف کیٹیگریز جیسا کہ پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سپلیمنٹری، سلور اور ایمرجنگ میں اپنے پسندید کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ رواں سال پی ایس ایل 10 کو کین ولیمسن ، اور ڈیوڈ وارنر جیسے بڑے نام بھی میسر آئے۔

پی ایس ایل 10 میں‌اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم :‌

پلاٹینم کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے نسیم شاہ، شاداب خان اور میتھیو شارٹ کا انتخاب کیا جبکہ ڈائمنڈ میں اعظم خان، عماد وسیم اور جیسن ہولڈر کے نام شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے گولڈ کیٹیگری میں حیدر علی، سلمان علی آغا اور بینجیمن ڈوارشوئس شامل ہیں جبکہ سلور میں کولن منرو، رومان رئیس، آندریس غوث، محمد نواز اور سلمان ارشد کا انتخاب کیا گیا۔
یونائیٹڈ کے سپلیمنٹری انتخاب میں جنوبی افریقہ کے سٹار پرفارمر ریسی وین ڈر ڈوسن، رائیلی میریڈتھ اور سیم بلنگز جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں حنین شاہ اور سعد مسعود موجود ہیں۔

پی ایس ایل 10 میں‌کراچی کنگز کی ٹیم :

کراچی کنگز کی بات کر لی جائے تو یہاں پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر، ایڈم ملن اور عباس آفریدی شامل ہیں جبکہ ڈائمنڈ ڈائمنڈ کیٹیگری میں حسن علی، جیمز وینس اور خوشدل شاہ کا انتخاب کیا گیا۔
کراچی کنگز کو گولڈ کیٹیگری میں شان مسعود، عامر جمال اور عرفان نیازی شامل جبکہ سلور میں رفات منہاس، ٹم سائفرٹ، زاہد محمود، لٹن داس اور میر حمزہ کا انتخاب کیا گیا۔
سپلیمنٹری کیٹیگری میں کراچی کنگز نے کین ولیمسن جیسے بڑے نام کوچنا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نبی، مرزا مامون امتیاز اور عمیر بن یوسف جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں فواد علی اور ریاض اللہ کراچی کنگز کے حصہ میں آئے۔

لاہور قلندرز:

ایونٹ کی سب سے زیادہ نظر رکھی جانے والی ٹیم لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں شاہین شاہ آفریدی، فخرزمان اور ڈیرل مچل کو چنا جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں حارث رؤف، سکندر رضا اور کوشال پریرا شامل ہیں۔
عبداللہ شفیق، جہانداد خان اور زمان خان کو لاہور قلندرز کی جانب سے گولڈ کیٹیگری میں شمار کیا گیا جبکہ ڈیوڈ ویسا، آصف آفریدی، آصف علی، محمد اخلاق اور رشاد حسین کو سلور کیٹیگری میں شمار کیا گیا۔
سپلیمینٹری کیٹیگری میں محمد نعیم، سلمان علی مرزا اور ٹام کرن ہیں جبکہ مومن قمر اور محمد عازب ایمرجنگ پلیئرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

ملتان سلطانز:

ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری میں محمد رضوان اور اسامہ میر کا انتخاب کیا جبکہ بیرون ملکی کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل شامل ہیں۔
ملتان نے ڈائمنڈ کیلئے ڈیوڈ ولی، افتخار احمد اور عثمان خان کا انتخاب کیا جبکہ کرس جارڈن، کامران غلام اور محمد حسنین گولڈ کیٹیگری میں چنے گئے۔
سلطانز کی سلور کیٹیگری میں فیصل اکرم، عاکف جاوید، گڈاکیش موٹی، جاش لٹل اور طیب طاہر شامل ہیں جبکہ سپلیمنٹری میں عامر عظمت، جانسن چارلز اور یاسر خان شامل ہیں۔ شاہد عزیز اور عبید خان ملتان سلطانز کی ایمرجنگ کیٹیگری کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:‌پی ایس ایل 10؛ پشاورمیزبانی سے کیوں محروم

پشاور زلمی:

پشاور زلمی کی بات کی لی جائے تو صائم ایوب، بابر اعظم اور ٹام کوہلر کیڈمور زلمی کی پلاٹینم کیٹیگری میں شمار ہوئے جبکہ ڈائمنڈ میں محمد حارث، کوربن بوش اور محمد علی شامل ہیں۔
زلمی کی گولڈ سائیڈ پر حسین طلعت، ناہید رانا اور عبدالصمد جبکہ سلور کیٹیگری میں عارف یعقوب، مہران ممتاز، سفیان مقیم، میکس برائنٹ اور نجیب اللہ زدران منتخب ہوئے۔
احمد دانیال اور الزاری جوزف سپلیمینٹری جبکہ علی رضا اور معاذ صداقت زلمی کی ایمرجنگ کیٹیگری میں چنے گئے۔

کوئٹہ گلینڈی ایٹرز:‌

کوئٹہ گلینڈی ایٹرز کی بات کی جائے تو یہاں پلاٹینم کیٹیگری میں صرف دو نام چنے گئے جن میں فن ایلن اور مارک چیپمن شامل ہیں۔
گلینڈی ایٹرز کی ڈائمنڈ پِک میں ابرار احمد، محمد عامر اور رائلی روسو جبکہ گولڈ پِک میں عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو چنا گیا۔
فہیم اشرف، خواجہ نافع، عثمان طارق، حسیب اللہ خان اور خرم شہزاد سلور کیٹیگری میں جبکہ حمد ذیشان، دانش عزیز، کوشال مینڈس اور شان ایبٹ سپلیمینٹری کیٹیگری میں چنا گیا۔ کائل جیمیسن اور حسن نواز بطور ایمرجنگ پلیئرز پی ایس ایل 10 میں گلینڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں