پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ کیلئے ممبر شپ کیمپین کے آغاز کے 12 گھنٹوں میں ایک لاکھ نوجوانوں نے رکنیت حاصل کر لی۔
یہ دعویٰ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور آرگنائزر انصاف یوتھ ونگ اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خالد خورشید کی جانب سے ایک ویڈیو بیان میں سامنے آیا۔
آرگنائزر انصاف یوتھ ونگ اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خالد خورشید کا بیان:
آرگنائزر انصاف یوتھ ونگ اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خالد خورشید کا کہنا تھا کہ میں آج آپ سب کو یہ خبر دے رہا ہوں کہ کل جب ہم نے اپنی ممبرشپ لانچ کی، تو پہلے 12 گھنٹوں کے اندر اندر ہم نے اپنے نئے ممبرز کی تعداد 1,00,000 سے تجاوز کر لی۔ یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس سے پہلے کوئی بھی سیاسی پارٹی ایک دن میں 10,000 ممبرز بھی نہیں بنا سکی۔
ممبر شپ کب تک جاری رہے گی؟
خالد خورشید کا کہنا تھا کہ یہ ممبر شپ کیمپین جنوری کا پورا مہینہ جاری رہے گی۔ یہ ممبرشپ عمران خان صاحب کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے اور جن تمام نئے ممبرز نے پہلے دن میں شمولیت اختیار کی، میں ان سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کے ایپ پر ہمارا پیغام پہلے ہی جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں:انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ ممبر شپ کیمپین کا آغاز
نئے اور پرانے ممبرز کیلئے ہدایات:
خالد خورشید کا کہنا تھا کہ تمام ممبرز، چاہے نئے ہوں یا پرانے، ان کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر مزید نئے ممبرز بنانے کی کوشش کریں۔لوگوں کو آگاہ کریں اور ان کو بتائیں کہ وہ کس طرح رابطہ ایپ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر ڈاؤنلوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو وی پی این کا استعمال کریں کیونکہ انٹرنیٹ کی پابندیوں کی وجہ سے وی پی این کے ذریعے ڈاؤنلوڈ آسانی سے ممکن ہے۔ اگر کسی کو ڈیٹیلز ڈالنے میں مسئلہ ہو تو آپ اپنے موبائل سے ان کے لیے ڈیٹیلز درج کر کے ان کا لاگ ان اور پاسورڈ فراہم کریں۔
انصاف یوتھ ونگ اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے الیکشن کب اور کیسے؟
خالد خورشید کا مزید کہنا تھا کہ یہ جنوری کا مہینہ ہے اور انشاءاللہ ہمارا ایک بڑا ہدف ہے جو اب ہمیں جلد حاصل ہوتا نظر آ رہا ہے۔ یاد رکھیں، تمام ممبرز کے لیے ہماری ممبرشپ کے بعد جو انتخابات ہوں گے، وہ اسی ایپ کے ذریعے ہوں گے۔ آپ جس پوزیشن کے لیے لڑیں گے، آن لائن الیکشن ہوگا، اور کامیاب ہونے والے یوسی، کالجز، ڈسٹرکٹ، تحصیل، صوبائی اور مرکزی پوزیشنز پر انصاف یوتھ ونگ کی قیادت کریں گے۔