سپورٹس جرنلسٹ قادر خواجہ کےمطابق پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ پک آرڈر میں تبدیلی کردی گئی۔ پلاٹینم کیٹیگری کی پہلی پک بدستور لاہور قلندرز کے پاس برقرار، پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں دوسری پک کراچی کنگز کے پاس ہوگی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پلاٹینم کیٹیگری میں تیسری اور دوسرے راؤنڈ کی پہلی پک دی گئی۔
پلاٹینم کی چوتھی پک پشاور زلمی جبکہ پانچویں اور آخری باری ملتان سلطانز کی ہوگی۔
پلاٹینم کے دوسرے راؤنڈ میں کراچی کنگز کو دوسری اور چوتھی پک دی گئی، ڈائمنڈ کیٹیگری میں پہلی باری کراچی کنگز اور دوسری پشاور زلمی کو دی گئی، ڈائمنڈ کی تیسری پک اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس، چوتھی لاہور قلندرز کی ہوگی۔
گولڈ کیٹیگری کے دونوں ابتدائی راؤنڈز میں پہلی پک پشاور زلمی کو ملی، سلور کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پہلی باری ملتان سلطانز کے پاس ہوگی۔
سلور کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں پہلی پک پشاور زلمی کرے گی، سلور کیٹیگری کے تیسرے راؤنڈ میں پہلی باری لاہور قلندرز کو دی گئی، ایمرجنگ کیٹیگری کے دو اور سپلیمنٹری کیٹیگری کے چار راؤنڈز رکھے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 10؛ پشاورمیزبانی سے کیوں محروم
پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی وقت اور مقام میںتبدیلی:
اس سے قبل گزشتہ روز پی سی بی نے پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے وقت ارو جگہ کی تبدیلی کر دی تھی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ غیر متوقع لاجسٹک چیلنجوں کی وجہ سے ایونٹ کو پہلے اعلان کردہ مقام گوادر سے منتقل کر دیا گیا ہے۔
اب پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے پلیئر ڈرافٹ کی تقریب 13 جنوری کو لاہور میں حضوری باغ لاہور قلعہ کے مقام پر ہوگی۔ پلیئر ڈرافٹ کی تقریب پاکستان میں ہی رکھنے پر ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جنہوں نے اس وقت کے وینیو یعنی کہ گوادر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ بعدازاں وینیو لاہور کا حضوری باغ کر دیا گیا۔