طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین کو ملازمت دینے والی تمام ملکی اور غیر ملکی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو بند کر دے گی۔ایکس پر شائع ہونے والے ایک خط میں، ملک کی وزارت اقتصادیات نے خبردار کیا کہ تازہ ترین حکم نامے کی تعمیل میں ناکامی کی وجہ سے این جی اوز افغانستان میں کام کرنے کے لیے اپنے لائسنس سے محروم ہو جائیں گی۔
خواتین کو ملازمت دینے والی تنظیموں کو بند کرنے کی ہدایات کیوں؟
حکومت کی جانب سے این جی اوز کو یہ ہدایات اس لئے جاری کی گئی ہیں کیونکہ طالبان کے زیر انتظام افغان حکومت کا خیال ہے کہ این جی اوز میں کام کرنے والی خواتین اسلامک ڈریس کوڈ پر عمل پیرا نہیں ہوتی ہے ہیں۔
وزارت اقتصادیات نے کہا کہ وہ ملکی اور غیر ملکی تنظیموں کے ذریعے کی جانے والی تمام سرگرمیوں کی رجسٹریشن، کوآرڈینیشن، قیادت اور نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔
تازہ حکم نامے میں کہا گیا کہ حکومت ایک بار پھر طالبان کے زیر کنٹرول اداروں میں خواتین کو ملازمت دینے پر پابندی عائرد کر رہی ہے۔ تعاون کی کمی کی صورت میں متعلقہ ادارے کی تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی جائیں گی اور اس ادارے کا لائسنس، جو وزارت کی طرف سے دیا گیا ہے، منسوخ کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:یورپی یونین ٹیمو کے خلاف کریک ڈاؤن کا کیوں سوچ رہی ہے؟
طالبان کی واپسی کی بعد افغانستان میںخواتین کی مشکلات:
اگست 2021 میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد سے، خواتین کو عوامی مقامات سے بڑی حد تک روک دیا گیا ہے، جس سے اقوام متحدہ کو انتظامیہ کی جانب سے صنفی امتیاز قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی جاتی ہے
طالبان حکام نے لڑکیوں کے لیے پرائمری کے بعد کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی ہے۔ روزگار پر پابندی لگا دی گئی ہے اور پارکوں اور دیگر عوامی مقامات تک رسائی کو روک دیا ہے۔
اس سے پہلے یہ عندیہ دیا گیا تھا کہ پرائمری کے بعد تعلیم پر پابندی ایک عارضی معطلی تھی جسے لڑکیوں کے اسکول جانے کے لیے محفوظ ماحول کے قیام کے بعد حل کیا جائے گا، لیکن ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
اس ماہ کے شروع میں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا تھا کہ امدادی کاموں کی انتہائی ضرورت کے باوجود خواتین افغان انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اپنے فرائض انجام دینے سے روکا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے ایک سینیئر اہلکار نے انسانی بنیادوں پر کام کرنے والی تنظیموں کو کام کرنے سے روکنے کیلئے افغان حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
تاہم طالبان اس بات کی تردید کرتے ہیں کہ نہ وہ امدادی اداروں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں اور نہ ہی ان کے کاموں میں مداخلت کر رہے ہیں، اور ملک کے قانون، سماجی اصولوں اور عوامی تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کا دفاع کرتے ہیں۔