یوں تو عمران خان اب سیاسی میدان میں ریکارڈز بنانے لگے ہیں لیکن ان کے کرکٹ دور کے چند ریکارڈز ایسے ہی جو آج تک نہیں ٹوٹ پائے ہیں۔ایسا ہی ایک ریکارڈ عمران خان نے 1982 میں بنایا تھا اور یہ ریکارڈ تھا ایک سال میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز۔
مشہور کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق عمران خان نے 1982 میں 17 اننگز میں 29۔13 کے تناسب اور 38 کے باؤلنگ سٹرائیک کے ساتھ 62 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
دوسرے نمبر پر انگلش کھلاڑی سڈنی بارنس ہیں جنہوں نے 1912 میں 15 اننگز 14۔14 کے تناسب اور 36 کے باؤلنگ سٹرائیک سے 61 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
رواں سال کا یہ آغاز اندین کھلاڑی جسپریت بمراہ لے اڑے جنہوں نے 26 اننگز میں 92۔14 کے تناسب اور1۔30 کے باؤلنگ سٹرائیک سے 71 وکٹیں حاصل کیں۔
اس فہرست میں چوتھے نمبرپر وقار یونس براجمان ہیں جنہوں نے 1933 میں 12 اننگز میں 23۔15 کے تناسب اور 5۔29 کی باؤلنگ سٹرائیک سے 55 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
مزید پڑھیں:کیوں شان مسعود؛ آخر کیوں؟
اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کے جیول گارنر موجود ہیں جنہوں نے 1980 میں 22 اننگز میں 60۔16 کے تناسب سے 53 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
عمران خان آج بھی اس ریکارڈ میں سر فہرست ہیں اور 32 سال بعد بھی یہ ریکارڈ ان کے نام ہے۔
دوسری جانب رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آگئے۔ جوئے روٹ نے 57۔55 کے تناسب سے 1556 رنز بنا کر رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔
ان کے بعد انڈیا کے جیسوال نے 74۔54 کے تناسب سے 1478 رنز بنا کر دوسری پوزیشن لی جبکہ بین ڈکٹ 06۔37 کے تناسب سے 1149 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر رہے۔