جنوبی کوریا طیارہ حادثہ

جنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ، 176 افراد ہلاک؛ بین الاقوامی میڈیا

بین الاقوامی میٰڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک طیارے کے حادثے میں کم از کم 176 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی فائر اور ریسکیو حکام کے مطابق یہ ملک کی تین دہائیوں میں بدترین فضائی تباہی ہے۔ دو افراد زندہ بچ گئے، جو دونوں عملے کے رکن تھے، جبکہ تین افراد لاپتہ ہیں۔
طیارہ کے حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ فوٹیج میں طیارے کو اپنے نچلے حصے پر پھسلتے ہوئے دکھایا گیا، جس کے بعد وہ شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔
مقامی فائر حکام اور ہوا بازی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ لینڈنگ گیئر میں کسی خرابی کا امکان ہے۔ پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کی جانب سے علاقے میں پرندوں کی موجودگی کی وارننگ کے فوراً بعد مے ڈے کال بھیجی۔
جیجو ایئر کا یہ طیارہ 175 مسافروں اور چھ عملے کے ارکان کو لے کر جا رہا تھا جب یہ موان کاؤنٹی کے ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کر گیا۔ طیارے میں موجود افراد میں سے صرف دو کا تعلق تھائی لینڈ سے تھا جبکہ بقیہ تمام جنوبی کوریا کے شہری تھے۔
• فلائٹ اویئر کے مطابق یہ طیارہ بوئنگ 737-800 درج تھا اور بینکاک، تھائی لینڈ سے آیا تھا۔
منسٹری آف لینڈ نے خدشہ ظہار کیا ہے کہ حادثے کی تحقیقات میں تین سال تک لگ سکتے ہیں۔ تجارتی پروازوں کی تحقیقات میں چھ ماہ سے تین سال لگ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:انڈیا؛ ریلوے سٹیشن کی تعمیر میں‌300 سالہ پرانی مسجد شہید کرنے کا منصوبہ

لینڈ منسٹری نے کہا کہ طیارہ جنوبی کوریا سے باہر تیار کیا گیا تھا، تفتیش کاروں کو طیارے کے بڑے حصوں کے مینوفیکچررز سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہوگی، جس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ تحقیقات میں کافی وقت لگ جائےگا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 1997 کے بعد یہ جنوبی کورین ایئر کا سب سے بڑا حادثہ ہے۔ 1997 میں امریکی جزیرے گوام میں کورین طیارےکے حادثے میں 200 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں