بلاول بھٹو زرداری

بینظیر کی برسی کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا قوم سے خطاب

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی محض ایک بہانہ ہیں، اصل ہدف تو پاکستان کی ایٹمی طاقت کو ختم کرنا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کچھ عالمی طاقتیں نہیں چاہتیں ہیں کہ پاکستان ایٹمی طاقت کے طور پر طاقتور بنیں، اور اسی مقصد کے تحت امریکا نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ انہوں نے ان سازشوں کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کے مفادات پر کبھی سمجھوتا نہیں کرے گی اور نہ کسی کو کرنے دیں گی۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی ہاؤس اریسٹ ، سیاسی سپیس دینے کی آفر کی تصدیق

بلاول بھٹو نے ان لوگوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو ماضی میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور میزائل پروگرام کے خلاف بیانات دیتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو اسرائیل کی حمایت میں بات کرتے رہیں ہیں اور ان کا مقصد صرف ہمیشہ سے پاکستان کو نقصان پہنچانا رہا ہے.
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت میں ایسی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی اور ہم کسی بھی ایسی حکومت کو قبول نہیں کرے گے جو ملکی سلامتی پر باآسانی سمجھوتا کرلیں۔ بلاول بھٹو نے بھی عوام پر خاص زور دیا کہ وہ سیاست کو ایک طرف رکھ کر پاکستان کے دفاع کے لیے متحد ہوں۔انہوں نے اس بات پر عوام کو یقین دلایا کہ پیپلزپارٹی کے ہوتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی حفاظت ہر قیمت پر کی جائے گی۔خطاب کے آخر پر انہوں نے کہا کہ یہ وقت قومی اتحاد کا ہے تاکہ دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں