آسٹریلوی بلے باز سیم کونستاس کے ساتھ جھگڑے کرنے پر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے جبکہ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائںٹ بھی ملا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان میلبورین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی روز آسٹریلوی بلے بازوں نے انڈین باؤلرز کی خوب درگت بنائی اور ان بلے بازوں میں کونستاس بھی شامل تھی جو ڈیبیو کر رہے تھے۔
کونستاس نے 60 رنز کی شاندار اننگر کھیلی اور پہلے دن کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنا لئے۔
تاہم میچ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب 10 ویں اوور کے اختتام پر کوہلی کونستاس کے ساتھ سے گزرے تو دونوں کھلاڑیوں کے کندھے ٹکرا گئے ۔
اس پر کوہلی واضح طور پر غصے میں نظر آئے اور تلخی جملوں کا تبادلہ کرتے نظر آئے۔ کوہلی کو کونستاس کی طرف بڑھتے بھی دیکھا گیا ۔ تاہم امپائر مائیکل گف اور آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے آگے بڑھ کر صلح صفائی کرائی۔
تاہم ڈیبیو کرنے والے کونستاس نے اپنی اننگز پر توجہ مرکوز رکھی اور 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو ڈیبیو میں انڈین باؤلنگ کے سامنے ایک ذمہ درانہ بیٹنگ تھی۔
مزید پڑھیں:انوشکا اور ویرات کوہلی انڈیا کیوں چھوڑ رہے
تاہم ویرات کوہلی جیسے سٹار کرکٹر کے ایک نوجوان کھلاڑی کے ساتھ ایسے برتاؤ کو کرکٹ شائقین کی جانب سے افسوسناک قرار دیا گیا۔ شائقین نے کوہلی سے سپورٹس مین سپرٹ دکھانے کی گزارش کی۔سابق بھارتی کپتان روی شاستری نے بھی دوران کمینٹری ویرات کوہلی کے اس رویے کو غیر ضروری قرار دیا۔
بعدازاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اسے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق لیول 2 خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔